سوال:* عورت سنی اور مرد شیعہ کا نکاح درست ہے یا نہیں؟ جو اولاد ہو گی وہ حلال ہے یا حرامی؟ اس مرد اور عورت کا جماع شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب:عورت سنیہ کا شیعہ مرد سے نکاح درست نہیں ہے۔ ان میں باہم تفریق کرا دینی ضروری ہے اور مجامعت و مقاربت درست نہیں ہے۔ باقی یہ جو اولاد ہو چکی ہے وہ ثابت النسب اور ولد الحلال ہے یا نہیں۔ اس میں یہ تفصیل ہے کہ چونکہ روافض کے کفر اور ارتداد میں کچھ تفصیل ہے اور نسب کے بارے میں احتیاط ہے اس لیے جو اولاد ہو چکی وہ ثابت النسب اور وارث ہو گی لیکن آئندہ کو احتیاط کرنا چاہیے۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلّل و مکمّل: جلد 8 صفحہ 191)