شیعہ تبرائی کے ساتھ مناکحت - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ تبرائی کے ساتھ مناکحت


سوال: امسال شیعہ نے خلاف معمول عشرہ محرم میں باآواز بلند چلا کر خلفاء راشدینؓ کی شان میں تبرا کہا تو ہم لوگوں کو شیعہ تبرائی برادری سے علیحدگی اختیار کرنا درست ہے یا نہیں؟ دختر سنی کا نکاح شیعہ سے کیوں ناجائز ہے؟

جواب:ایسے شیعہ جن کا ذکر سوال میں ہے اہل سنت و الجماعت کو علیحدگی ضروری ہے اور شیعہ کی تکفیر میں فقہاء کا اختلاف ہے۔ بہرحال ان سے مناکحت سے اہل سنت و الجماعت کو احتراز لازم اور ضروری ہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلّل و مکمّل: جلد 16 صفحہ 286)