Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کافر کا نمازِ جنازہ پڑھنا اور اُن کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا


کافر کا نمازِ جنازہ پڑھنا اور اُن کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا

نمازِ جنازہ صرف مسلمانوں کی پڑھی جاتی ہے کسی غیر مسلم کا جنازہ جائز نہیں۔ قرآن کریم میں ہے: 

وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓى اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمۡ عَلٰى قَبۡرِهٖ ؕ اِنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَمَاتُوۡا وَهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏:

اور نماز نہ پڑھ ان میں سے کسی پر جو مر جائے کبھی اور نہ کھڑا ہو اس کی قبر پر، وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اس کے رسول سے اور وہ مر گئے نافرمان۔

اور تمام فقہائے اُمت اس پر متفق ہیں کہ جنازہ کے جائز ہونے کیلئے شرط ہے کہ میت مسلمان ہو، غیر مسلم کا جنازه بالا جماع جائز نہیں، نہ اس کیلئے دعائے مغفرت کی اجازت ہے، اور نہ اس کو مسلمانوں کے قبرستانوں میں دفن کرنا ہی جائز ہے۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل:جلد:4:صفحہ:366)