Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

اگر “ سب ” کہنا گالی نکالنا ہے تو کیا نبی ﷺ کی زبان مبارک سے نکلے یہ الفاظ  بھی گالی ہیں ؟؟؟

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

اگر "سبّ" کہنا گالی نکالنا ہے تو کیا نبی ﷺ کی زبان مبارک سے نکلے یہ الفاظ  بھی گالی ہیں ؟؟؟ 

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ:‌‌‌‏ أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي سَبَبْتُهُ سَبَّةً أَوْ لَعَنْتُهُ لَعْنَةً………الخ
(مسنداحمد : 23706)

نبی ﷺ کی زبان مبارک سے نکلے الفاظ سَبَبْتُهُ سَبَّةً گالی ہیں 

اللَّهُمَّ فَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَبَبْتُهُ  ، فَاجْعَلْ ذَلِكَ لَهُ قُرْبَةً إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔(صحیح بخاری : 6361)

کیا نبیﷺ لوگوں کو گالیاں نکالا کرتے تھے ؟


فَسَبَّهُمَا" النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ(صحیح مسلم: 5947)

کیا نبی ﷺ نے یہاں پہ دو آدمیوں کو گالی دی ہے ؟


أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ:‌‌‌‏ أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي سَبَبْتُهُ سَبَّةً أَوْ لَعَنْتُهُ لَعْنَةً فِي غَضَبِي، ‌‌‌‌‌‏فَإِنَّمَا أَنَا مِنْ وَلَدِ آدَمَ أَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُونَ، ‌‌‌‌‌‏وَإِنَّمَا بَعَثَنِي رَحْمَةً لِلْعَالَمِين۔۔(سنن ابو داؤد:4659)

کیا یہاں بھی نبی کریمﷺ نے یہ سبَبْتُهُ سَبَّةً

کہتے ہوئے  گالی نکالی تھی ؟


فَغَضِبَ أَبُو بَكْرٍ، فَسَبَّ……(صحیح بخاری : 6141)

کیا سیدنا ابوبکر صدیقؓ  نے اپنے گھر والوں کو گالی نکالی ہے ؟


اقْضِ بَيْنِي وَبَيْنَ الظَّالِمِ ،اسْتَبَّا……(صحیح بخاری : 7305)

کیا سیدنا علی و عباس رضی اللہ عنہما نے ایک دوسرے کو گالیاں نکالی ہیں ؟


فَاسْتَبَّ عَلِيٌّ , وَعَبَّاسٌ……(صحیح بخاری : 4033)

کیا سیدنا علی و عباس رضی اللہ عنہما نے ایک دوسرے کو گالیاں نکالا کرتے تھے ؟


قَالَ: فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللهِ: فَسَبَّهُ سَبًّا(صحیح مسلم : 989)
(

کیا سیدنا عبداللہؓ  نے اپنے بیٹے کو گالی دی ؟


قَالَ لَهُ: تَرْهَنُونِي أَوْلَادَكُمْ، قَالَ: يُسَبُّ ابْنُ أَحَدِنَا، فَيُقَالُ: رُهِنَ فِي وَسْقَيْنِ مِنْ تَمْرٍ، وَلَكِنْ نَرْهَنُكَ اللَّأْمَةَ
(صحیح مسلم : 4664)

کیا یہاں پر سیدنا محمد بن سلمہؓ نے گالی نکالی ہے ؟


حَتَّى أَلْقَتْهُ عَنْهُ وَأَقْبَلَتْ عَلَيْهِمْ تَسُبُّهُمْ……(صحیح بخاری:520

کیا یہاں پر سیدہ فاطمہؓ نے مشرکین کو گالی دی ؟


اسْتَبَّ رَجُلاَنِ رَجُلٌ مِنَ المُسْلِمِينَ وَرَجُلٌ مِنَ اليَهُودِ(صحیح بخاری : 2411)

کیا مسلمان شخص نے یہودیوں کو گالی نکالی ہے ؟


فَاسْتَبَّ الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ وَالْيَهُودُ……(صحیح مسلم : 4659)

یہاں بھی کیا مسلمان شخص نے یہودیوں کو گالی نکالی ہے ؟

شیعہ رافضی، مرزا جہلمی اور اسکے مقلدین اب بتائیں یہاں '' سبّ '' سے مراد کیا لیا جائے گا ؟

صحیح مسلم کی روایت پہ مجذوبانہ واویلا کرنے والے مرزائی جہلمی بتائیں اگر تو تمہارے نزدیک ''سب'' کا معنی گالی ہی ہے تو ہمت کرو نبی کریم ﷺ ،سیدہ فاطمہؓ اور سیدنا علیؓ ، سیدنا عباسؓ و دیگر اصحاب رسول ﷺ کے مطابق کہو کہ وہ گالیاں دیتے تھے (معاذاللہ)ہمارا یہ نظریہ نہیں۔

آگر یہ نہیں کہہ سکتے تو پھر سیدنا معاویہؓ پر الزام تراشی بند کرو اور حیاء کرو ۔

نبی کریم ﷺ اور اصحاب نبی ﷺ کے متعلق یہ نظریہ رکھنا کہ وہ گالیاں نکالا کرتے تھے (معاذاللہ)تو اس سے بڑی اور گستاخی کیا ہو گی ؟؟؟