Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضور اکرمﷺ کی جب وفات ہوئی تو انہوں نے فدک اپنی میراث میں چھوڑا تھا (شیعہ دلیل کا رد)

  جعفر صادق

الجواب شیعہ کتب سے 
اس میں مذکور ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ میراث میں دینار چھوڑے اور نہ درھم نہ کوئی غلام چھوڑا اور نہ ہی اپنا کوئی بیٹا نہ کوئی بکری چھوڑی اور نہ ہی کوئی اونٹ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ کی وفات اس حالت میں ہوئی کہ ان کی چادر مبارک ایک یہودی کے پاس گروی پڑی تھی جو مدینہ کا یہودی تھا۔
انبیاء کی کوئی میراث نہیں ہوتی
شیعہ کتاب سے دلیل 
انبیاء کی میراث نہ ہونے کی دلیل شیعہ معتبر کتاب الاحتجاج طبرسی
جب سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے تمام مہاجرین اور انصار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مشورہ لیا تو تمام صحابہ رضی اللہ عنہم نے وہی بات کی کہ انبیاء کرام علیہم السلام کی میراث نہیں ہوتی۔