مولانا محمد مرتضىٰ حسن رحمۃاللہ کا فتوىٰ - فتاویٰ جات |…

مولانا محمد مرتضىٰ حسن رحمۃاللہ کا فتوىٰ


شيعہ سے مناکحت:

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شیعہ اثناء عشری مسلمان ہیں یا اسلام سے خارج ہیں؟ ان کے ساتھ مناکحت جائز اور ان کا ذبیحہ حلال ہے یا کہ نہیں؟ ان کے جنازہ کی نماز پڑھنا یا ان کو اپنے جنازہ میں شریک کرنا درست ہے کہ نہیں؟ نیز اگر وہ کسی مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ دینا چاہیں تو یہ چندہ لیا جائے یا نہیں؟

جواب:مقاصدِ مذکورہ فی السوال کے روافض صرف مرتد اور کافر خارج از اسلام ہی نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن بھی اس درجہ کے ہیں کہ دوسرے فرقے کم نکلیں گے۔ مسلمانوں کو ایسے لوگوں سے تمام اسلامی مراسم ترک کرنا چاہیے، بالخصوص مناکحت کیونکہ اس میں خود یا دوسروں کو زنا اور فواحش میں مبتلا کرنا ہے۔ 

(آتشکده ایران اور شیعہ کی اصلیت: صفحہ70)