سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کا نکاح بکر کے ساتھ سنی عقیدہ و مذہب پر برسوں پہلے ہوا، اور اس کے بعد ایک عرصہ تک بکر سنی تھا کچھ عرصہ پہلے بکر کے والد نے اپنے شیعہ ہونے کا اعلان کیا ہے اور لوگوں کے دریافت کرنے پر بکر بھی اپنے شیعہ ہونے کا اقرار کرتا ہے ایسی حالت میں کیا ہندہ بکر کی منکوحہ رہے گی یا نکاح فاسد ہو گیا؟
جواب: آج کل کے شیعہ عموماً قاذف اور تبرائی ہوتے ہیں، اس لیے ان پر کفر کا فتویٰ ہے اس لیے شیعہ ہو جانے کے بعد ضرور اس کی عورت نکاح سے نکل گئی۔
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد 2 صفحہ 411)