Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

منافقوں کی مسجد مسجد نہیں


فقہائے کرامؒ نے تصریح کی ہے کہ ایسے لوگوں کا حکم مرتد کا ہے اس لئے نہ تو انہیں مسجد بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے اور نہ ان کی تعمیر کردہ مسجد کو مسجد کا حکم دیا جا سکتا ہے۔

حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیریؒ لکھتے ہیں کہ ایسے لوگ اگر مسجد بنائیں تو وہ مسجد نہیں ہو گی چنانچہ: تزویر الابصار: کے وصایا ذمی وغیرہ میں ہے کہ گمراہ فرقوں کی گمراہی اگر حدِ کفر کو پہنچی ہوئی نہ ہو تب تو وصیت میں ان کا حکم مسلمان جیسا ہے اور اگر حد کفر کو پہنچے ہوئے ہو تو منزلہ مرتد گئے ہیں۔