سنی شیعہ مکالمہ تکفیرِ صحابہؓ - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

سنی شیعہ مکالمہ تکفیرِ صحابہؓ

  شہید ناموس صحابہؓ مولانا عبدالغفور ندیم شہیدؒ

صفحہ 2 از 5

سیدنا عثمانؓ وہ عظیم شاگردِ رسول ہیں، جن کے لیے حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ عثمانؓ جنت میں میرے رفیق ہوں گے۔ (ترمذی جلد 2 صفحہ (689)

سیدنا معاویہؓ بن ابی سفیان وہ انسان ہیں جن کے لیے سرورِ کونینؓ نے ارشاد فرمایا: "لا تذكروا معاويةؓ الابخير" (ترمذی جلد 2 صفحہ 72)

( ترمذی )

 ترجمہ: "معاویہؓ کا تذکرہ بھلائی کے ساتھ ہی کیا کرو۔“

اسی طرح سیدہ عائشهؓ و حفصہؓ ، ہندوؓ و ام الحکمؓ کے فضائل و مناقِب بھی کتبِ احادیث میں مذکور ہیں، شیعہ مذہب میں ان شخصیات سے نہ صرف بیزاری اختیار کرنا ضروری ہے بلکہ ان کے پیروکاروں یعنی سُنیوں سے بھی بیزاری کا اظہار ضروری ہے، پھر اِسی پر بس نہیں بلکہ مذکورہ عبارت میں ان شخصیات کو اللّٰہ کی مخلوق میں سب سے بدتر کہا گیا ہے۔

اب آپ ہی بتائیں کہ جن شخصیات کی عظمت و رِفعت قرآن وحدیث میں بیان کی گئی ہو، جن کے اِیمان و عمل کو اللّٰہ رب العزت نے پوری مُسلم برادری کے لیے معیار و حجّت قرار دیا ہو، ان کو کائنات کی بدترین مخلوق کہنے والا طبقہ کیا خدا اور رسولﷺ سے

بغاوت کا مرتکب نہیں ہو رہا؟

اللّٰہ ورسولﷺ کہیں کہ ان کا اِیمان معیار ہے۔

شیعہ کہے کہ اُن سے بیزاری اختیار کرنا ضروری ہے۔

اللّٰہ ورسولﷺ کہیں کہ یہ شخصیات دنیائے اِنسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں 

شیعہ کہےکہ یہ شخصیات بدترین خلائِق ہیں۔

اللّٰہ و رسولﷺ کے اِرشادات سے بغاوت اختیار کر کے اِسلام کی مقدّس اور عظیم ترین شخصیات کوبد ترین خلائق قرار دینے والے گروہ کو آخر میں کس بنیاد پر مسلمان کہوں؟

شبیر: "حقُّ الیقین"کی اِس عبارت سے تو صاف ظاہر ہے کہ شیعہ مذہب خدا ورسولﷺ سے بغاوت کا نام ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ کتاب ” حقُّ الیقین“جو آپ

نے مجھے دکھائی ہے، سُنیوں نے خود چھاپی ہوگی اور اِس میں اِس قسم کی عبارتیں تحریرکر دی ہیں تا کہ شیعہ مذہب کو بدنام کیا جاسکے، ورنہ آج تک آخر میں نے یہ باتیں اپنے کسی عالم سے کیوں نہیں سُنیں ؟

 سلیم: آپ کتاب کے ٹائٹل کو دیکھ سکتے ہیں جس پر صاف لفظوں میں لکھا ہے کہ یہ کتاب ایران سے شائع ہوئی ہے لیکن اگر آپ کو یہ شبہ ہو کہ یہ کتاب سُنیوں نے چھاپی ہے تو آپ اپنے کسی بھی امام باڑے سے ”حقُّ الیقین" منگوا کر یہ صفحہ دیکھ لیں، اگر مذکورہ عبارت اُس کتاب میں آپ کو نہ ملے تو میں ہر سزا کے لیے تیار ہوں

شبیر: آپ نے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے، چلو مان لیتا ہوں کہ یہ ہمارے ہی لوگوں نے شائع کی ہے لیکن آپ نے تو یہ کہا تھا کہ شیعوں نے صحابہؓ کو کافر تک لکھ دیا ہے جبکہ مذکورہ عبارت میں کافر کا کوئی لفظ ہی موجود نہیں۔

سلیم : مذکورہ عبارت میں اگرچہ "کافر" کا لفظ تو موجود نہیں لیکن یہ تو آپ نے پڑھ ہی لیا ہے کہ سیدنا ابوبکرؓ، سیدنا عمرؓ، سیدنا عثمانؓ ،سیدنا معاویہؓ وغیرہ کو بدترین مخلوق لکھا گیا ہے۔ کیا مسلمان اللّٰہ کی مخلوق میں سب سے بدترین مخلوق ہیں؟ 

کسی عام مسلمان کو بھی اس طرح کی گالی دینا جرم ہے چہ جائیکہ صحابہ کرامؓ کے بارے میں اس طرح کی بد زبانی کی جائے، پھر آپ نے کہا کہ عبارت میں کافر کا لفظ موجود نہیں تو لیجئے! میں آپ کو اسی کتاب میں " کافر " کا لفظ بھی دکھا دیتا ہوں ۔ ذرا اس کتاب کا صفحہ 522 کھولیں۔ آپ کو اطمینان ہو جائے گا کہ میں نے جو کچھ کہا ہے، دلائل کی بنیاد پر کہا ہے۔ ذرا پڑھیے!

 ابو بکرؓ و عمرؓ دونوں کافر ہیں ( نعوذ باللّٰہ )

 "روایت کرده است که ابو حمزه ثمالی از آنحضرتﷺ از حال ابو بکرؓ و عمرؓ سوال کرد فرمود کہ کا فراند، و هر که ایشاں را داشته باشد کا فراست و در میں باب احادیث بسیار است، و در کتب متفرق است و اکثر در بحار الانوار ( حق الیقین صفحه 522) مذکور است

 ترجمہ: ” روایت کی ہے کہ ابوحمزہ ثمالی نے آنحضرتﷺ سے سیدناابوبکرؓ و عمرؓ کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ کافر ہیں اور جو شخص ان سے دوستی رکھتا ہو، وہ بھی کافر ہے، اور اس باب میں بہت سی احادیث ہیں جو کتابوں میں متفرق ہیں، ان میں سے اکثر "بحار الانوار" میں مذکور ہیں ۔

آپ نے پڑھا کہ کس بے تکلفی کے ساتھ سیدنا ابوبکرؓ و عمرؓ کو کافر کہہ دیا گیا ہے، میں نے جو بات کی وہ آپ کی کتاب میں موجود ہے یا نہیں؟ اب بھی آپ نہ مانیں تو آپ کی مرضی ہے، دنیا کا کوئی مذہب ایسا نہیں کہ جس میں دوسرے مذہب کے بزرگوں کو گالی دینا، کافر کہنا، سبّ وشتم کرنا ثواب سمجھا جاتا ہو لیکن ایک شیعہ مذہب ایسا ہے جس میں اہلِ سنت کے بزرگوں کو گالیاں دینا، انہیں کافر کہنا ثواب سمجھا جاتا ہے، جیسا کہ آپ کے مذہب کی کتاب ” کلیدِ مناظرہ" میں لکھا ہے کہ حضرات شیخین ( ابوبکرؓ عمرؓ) کو دن میں ہزار مرتبہ لعنت بھیجنا واجب ہے۔ (نعوذ باللّٰہ )

( کلیدِ مناظره صفحه 211)

 شبیر: آپ نے واقعی شیعہ مذہب کی کتاب سے حوالہ دکھا دیا ہے ۔ ماشاء اللّٰہ آپ کا مطالعہ بہت وسیع ہے، خود مجھے اپنے مذہب کے بارے میں اتنی معلومات نہیں ہیں جتنی کہ آپ کو ہیں۔ میرا خیال یہ ہے کہ سُنی حضرات ، چونکہ اہلِ بیتؓ کو نہیں مانتے اور انہیں بُرا کہتے ہیں اِس لیے جواباً شیعہ حضرات بھی آپ کے بزرگوں کو بُرا بھلا کہتے ہونگے۔ 

 سلیم : یہ اہلِسنت کے خلاف پروپیگنڈہ ہے کہ وہ اہلِ بیتؓ کو نہیں مانتے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہماری ایک آنکھ صحابہؓ ہیں اور تو دوسری آنکھ اہل بیت عظامؓ ہیں۔

اسلام ما اطاعت خلفائے راشدینؓ

 ایمان ما محبت آل محمدﷺ است

آپ کے مذہب میں جنہیں بارہ امام یا چودہ معصوم کہا جاتا ہے۔ وہ سب کے سب ہمارے پیشوا ہیں، راہنما ہیں ، مقتدا ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ اہلِ بیتِ رسولﷺ کی محبت کے بغیر اِیمان کی تکمیل ہی نہیں ہو سکتی ، اس لیے ہم اِن بزرگوں کو کیوں بُرا بھلا کہیں گے، اور میرا دعویٰ ہے کہ آپ کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ہم اہلِ بیتؓ کو برا کہتے ہیں یا اُن سے اظہارِ نفرت کرتے ہیں، اگر کوئی ثبوت ہے تو پیش کیجیے؟ شبیر : میرے پاس اس وقت ثبوت تو موجود نہیں ہے البتہ میں نے اپنے مجتہدوں سے یہ بات سنی ہے کہ اہلِ سنت ، اہلِ بیتِ رسولﷺ کو نہیں مانتے۔

صفحہ 2 از 5