روئیداد مناظرہ باگڑ سرگانہ ضلع ملتان - سنی شیعہ مناظرے |…

روئیداد مناظرہ باگڑ سرگانہ ضلع ملتان

  مولانا عبدالستار تونسوی

صفحہ 13 از 13

مولوی عبدالستار صاحب! جو روایتیں بیان کی ہیں ان کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں میں قرآن کو کامل و مکمل سمجھتا ہوں ہمارے شیخ صدوق وغیرہ قرآن کو کامل و مکمل سمجھتے ہیں اور شیخ صدوق کے رسالے کی عبارت پڑھی جس پر سرگانہ برادری کے ایک آدمی نے مولوی اسماعیل صاحب سے کہا کہ آپ ذرا عبارت اور اس کا ترجمہ آرام اور سکون سے پڑھیں ہم آپ کی بات وجہِ تیزی سے پورے طور پر سمجھ میں نہیں آ رہی۔

تو اس پر مولوی اسماعیل صاحب جو بہانہ تلاش کر رہے تھے، بگڑ گئے اور گالی گلوچ شروع کر دی کہ بے وقوفو! جاہلو! تم کو اس کی مولانا محمد عبد الستار صاحب تونسوی کی بات سمجھ میں آتی ہے، میری بات سمجھ میں نہیں آتی؟ پھر جب مخاطبین نے کہا کیا عالم کا خُلق یہی ہوتا ہے کہ وہ گالیاں دے؟ تو شرمسار ہو کر لوگوں سے معافی مانگی اور حواس باختہ ہونے کی وجہ سے ادہر ادہر کی باتوں میں بس، بصدِ مشکل اپنا ٹائم پورا کیا۔

مناظرِ اہل سنت:حضرات! میں نے شیعہ مذہب کی معتبر کتابوں: اصولِ کافی، تفسیرِ قمی، احتجاجِ طبرسی، تفسیرِ صافی، مقبول ترجمہ، فصل الخطاب وغیرہ سے ائمہ معصومین کے معتبر اور واضح اقوال و احادیث جو محرف، تحریفِ قرآن پر صراحتاً دلالت کرتے ہیں، بلکہ ان روایاتِ تحریف کے زائد از دو ہزار ہونے کا اقرار کو فصل الخطاب کے صفحہ 227 سے پیش کیا ہے جس کا جواب اسماعیل بیچارے تو کیا، دنیا بھر کے شیعوں سے محال ہے میں تو دعوے سے بار ہا کہہ چکا ہوں کہ شیعہ کتب میں کسی امامِ معصوم سے موجودہ قرآن کے کامل و مکمل غیرِ محرف ہونے کی ایک بھی معتبر اور واضح روایت نہیں مل سکتی اور مولوی اسماعیل صاحب اب تک اس قسم کی کوئی روایت پیش نہیں کر سکے، اور نہ قیامت تک کوئی شیعہ عالم اور مجتہد میرے سامنے پیش کر سکتا ہے۔

هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۞ (سورۃ النمل: آیت 64)


صفحہ 13 از 13