حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین قرآن وسنت کی نظر…

حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین قرآن وسنت کی نظر میں

  مولانا توحید عالم قاسمی بجنوری

صفحہ 3 از 3
فَقَدْ زَجَرَ الْاِمَامُ عَلیٌّ رَضِی اللہ عَنْہُ عَنْ روَایَۃِ الْمُنْکَرِ وَحَثَّ عَلَی التَّحْدِیْثِ بِالْمَشْھُوْرِ وَھٰذَا أصْلٌ کَبِیْرٌ فِی الْکَفِّ عَنْ بَثِّ الْأَشْیَائِ الوَاھِیَۃِ وَالْمُنْکَرَۃِ مِنَ الْأحَادِیْثِ فِی الْفَضَائِلِ وَالْعَقَائِدِ وَالرَّقَائِقِ
(تذکرۃ الحفاظ للذہبی: جلد، 1 صفحہ، 12)
ہمارے امام و مقتدی سیدنا علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے ہمیں شاذ و منکر روایات کے بیان کرنے سے سختی سے منع فرمایا ہے اور مشہور و معروف چیزوں کے بیان کرنے میں رغبت دلائی ہے اور بے سروپا اور بے اصل روایات کے پھیلانے اور تشہیر کرنے سے روکنے کے لیے یہ ایک اہم اصول ہے یہ روایات خواہ عقائد سے تعلق رکھتی ہوں یا فضائل و ترغیبات سے متعلق ہوں۔

صفحہ 3 از 3