Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تبرائی شیعہ سے تعلقات


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں کہ: ایک شخص اس شیعہ مذہب نے کہا کہ دین کا بند سیدنا علیؓ نے باندھا ہے تم باقی اصحابؓ کا نام کیوں لیتے ہو تو ایک شخص خدا بخش ولد رکھا قوم چھینہ نے کہا کہ اہلِ سنت کے در کے بغیر کوئی اور در بھی ہے جو شخص اہلِ سنت کو نہیں مانتا وہ تو مسلمان بھی نہیں تو اس پر بکہو خان شیعہ نے کہا تم پھر سیدنا ابوبکرؓ سیدنا عمرؓ کا نام کیوں لیتے ہوں؟ خدا بخش مذکور نے کہا ہے کہ حضورﷺ تو دونوں صحابہؓ کو اپنے ہمراہ ملا چکے ہیں تو یہ بات سنتے ہی فیض قوم منکسی شیعہ نے کہا کہ میں اصحابیوں کی لڑکیوں کے ساتھ بدفعلی کرتا ہوں (العیاذ باللہ) اس میں خدا بخش نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میں تمہیں تعزیر دکھاؤں گا۔ تو فیض نے کہا کہ میرا آلہ تناسل توڑ لو جو تم نے کرنا ہے کر لو تو ایسے شخص کے بارے میں شرعاً کیا حکم ہے؟ مسلمانوں کو ایسے شخص کے ساتھ کیا برتاؤ کرنا چاہئے؟

جواب: ایسا شخص جس نے اصحابؓ کی شان میں گستاخی کی ہے واجب التعزیر: ہے مسلمان حاکم کے ذریعہ سزا دلائی جائے حاکم وقت تحقیق کرے، اگر معلوم ہو جاوے کہ اس شخص نے ایسے گستاخانہ کلمہ زبان سے نکالے ہیں تو سخت سزا دے تا کہ دوسروں کے لئے بھی عبرت ہو 39 کوڑے تک سزا دینا جائز ہے۔

(فتویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 254)