Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سنیوں کے امام کی شیعوں کی مجالس میں شرکت کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: کوئی امام مسجد جو کہ اہلِ سنت کی مسجد میں امامت کے عہدے پر فائز ہو اور اسے باقاعدہ تنخواہ ہر ماہ دی جاتی ہو۔ اگر وہ شیعہ کی مجالس میں شرکت کرے، نوحہ خوانی، مرثیہ جات وغیرہ پڑھے اور اپنے عقائد سنی بتائے تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟

جواب: جو شخص مرثیہ پڑھنا یا سننا جائز جانے اور تعزیہ نکالنا اچھا جانے اور اس میں شریک ہو، وہ سنی نہیں بدعتی اور ان کا شریک ہم خیال ہے۔ قال النبي: من تشبه بقوم فهو منهم ایسے شخص کی اقتداء سے احتراز لازم ہے۔ 

(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 260)