سبّ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کرنے والے شیعوں کا حکم
سبّ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کرنے والے شیعوں کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: فرقہ شیعہ جب کہ وہ اللہ تعالیٰ کی تو حید اور حضورﷺ کی نبوت قرآن مجید کو کتاب آسمانی اور اپنا دین سمجھیں اور جزا کے قائل بھی ہو تو کیا ان کو مسلمان صاحبِ اسلام سمجھا جائیگا؟
جواب: اگر ایسا شیعہ ہو کہ توحید کے ساتھ دیگر ضروریاتِ دین میں سے کسی کا منکر ہو مثلاً: حضرت جبرائیلؑ کو وحی پہنچانے میں غلطی اور خیانت کرنے کا قائل ہو یا صحبتِ صدیق اکبرؓ کا انکاری ہو یا سیدہ عائشہؓ پر تہمت لگاتا ہو :وغير ذالک: یا سبّ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم السلام کو جائز اور کارِ خیر سمجھتا ہو، ایسا شیعہ کافر ہے۔ اگر اس قسم کا شیعہ غالی نہ ہو یعنی اسلام کے عقائد میں کسی عقیدہ کا منکر نہ ہو تو صرف فضیلت سیدنا علیؓ کا قائل ہو تو یہ مسلمان فاسق ہے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:1:صفحہ:262)