میدان کربلا میں اکیس صحابی رسول کی شہادت (اہل سنت و اہل…

میدان کربلا میں اکیس صحابی رسول کی شہادت (اہل سنت و اہل تشیع معتبرکتب)

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 10 از 10

 ایک روایت کے مطابق حضرت نعیمؓ اور ان کے دو بھائیوں نظر و نعمان نے حضرت رسول اکرم(ﷺ) کو درک کیا اس طرح یہ صحابی ادرکی ہیں۔ خزرح قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔ حضرت رسول اللہ (ﷺ) کی وفات کے بعد سیدنا علی(ع) کے ساتھی جنگ صفین میں حضرت کا ساتھ دیا۔ حضرت علی(ع) نے ان کے بھائی نعمان کو بحرین کے علاقے کا والی بنایا۔ 

(تنقیح المقال: جلد 3 صفحہ 274)

حضرت نعیم کے دونوں بھائی حضرت امام حسن(ع) کے زمانہ میں انتقال کرگئے جبکہ حضرت نعیم کوفہ میں زندگی بسر کر رہے تھے کہ مطلع ہوئے کہ حضرت امام حسین(ع) عراق میں وارد ہو چکے ہیں کوفہ کو ترک کرتے ہیں اور حضرت امام کی خدمت میں حاضر ہوکر غیرت دینی کا عملی ثبوت پیش کرتے ہیں اور نواسۂ رسول کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے سپاہ یزید کے خلاف جنگ میں اپنے خون کا آخری قطرہ بھی قربان کر دیتے ہیں۔

(تنقیح المقال: جلد 3 صفحہ 274)

کتاب مناقب کے مطابق روز عاشور اولین حملہ میں جام شہادت نوش کیا۔ (مناقب آل ابی طالب(ع): جلد 4 صفحہ 122)

زیارت ناحیہ اور رجبیہ میں ان پر سلام ذکر ہوا ہے:

السلام علی نعیم بن العجلان الانصاری۔

(الاقبال: جلد 3 صفحہ 77)


صفحہ 10 از 10