Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرات شیخینؓ کی خلافت کے منکر سے نکاح کرنے کا حکم


حضرات شیخینؓ کی خلافت کے منکر سے نکاح کرنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: شیخین کریمین سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ کی خلافت کا منکر اور ان کو سبّ و شتم اور ان پر لعنت کرنے والا مسلمان ہے یا کافر؟ اور کسی شیعہ متعصب شیعہ کو مسلمان سمجھنے والا مسلمان ہے یا کافر؟

جواب: شیعہ اگر ضروریاتِ دین میں سے کسی چیز کا منکر ہو۔ یعنی شیعہ غالی ہو۔ حضرت جبرائیلؑ کو وحی پہنچانے میں غلطی کرنے کا قائل ہو یا تحریفِ قرآن کا قائل ہو یا صحبتِ صدیق اکبرؓ کا انکاری ہو یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہو یا شیعہ تبرائی سبی ہو، جو سب صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کو جائز اور کار خیر سمجھتا ہو تو ایسا شیعہ کافر ہے۔ اور اس کے ساتھ مسلمان لڑکی کا نکاح نا جائز ہے۔

اور جو شیعہ قطعیاتِ اسلام میں سے کسی عقیدہ کا منکر نہ ہو لیکن سبّ شیخینّ کرتا ہو یا فضیلت سیدنا علیؓ کا قائل ہو تو وہ مسلمان ہے۔ لیکن مبتدع اور ضال ہے۔ ایسے شیعہ کے ساتھ اگرچہ نکاح جائز ہے لیکن ان کے ساتھ بھی مناکحت نہ کی جائے ۔ کیونکہ اس میں متعدد شرعی قباحتیں موجود ہیں۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:1:صفحہ:266)