Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ سے ہدیہ لینے اور ان کے ساتھ تعلقات رکھنے کی شرعی حیثیت


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: ایک اہلِ سنت و الجماعت کا پڑوسی شیعہ ہے، جب وہ شیعہ کوئی اچھی چیز کھاتا ہے، یعنی چاول گوشت وغیرہ تو اپنے پڑوسی اہلِ سنت و الجماعت کو دیتا ہے۔ کیا وہ اہلِ سنت والجماعت کا آدمی ان چیزوں کو استعمال کرے یا نہ کرے؟ یا واپس کر دے؟ یا لے کر کسی جانور کو ڈال دے؟ کیسے کرے؟

جواب: ایک دوسرے کے ہدایا و خیرات وغیرہ قبول کرنے سے چونکہ تعلقات آپس میں بڑھتے ہیں اور آپس میں محبت پیدا ہوتی ہے۔ حدیث میں آتا ہے تهادوا تحابوا او كما قال علیه السلام اور شیعہ ایک باطل فرقہ ہے۔ عموماً آج کل کے شیعہ حدِ کفر کو پہنچے ہوئے ہیں ان سے تعلقات رکھنے میں مفاسد اَغلب و کثیرہ ہیں۔ اس لئے شیعوں کے ساتھ تعلقات رکھنا شرعاً جائز نہیں۔

لہٰذا اہلِ سنت والجماعت اپنے پڑوسی شیعہ سے خیرات و دہدیہ قبول نہ کرے، علاؤہ اس کے غیرت ایمانی کے بھی خلاف ہے۔ اگرچہ :فی نفسہ: جائز ہے۔ ان سے چاول گوشت وغیر ہدیہ و خیرات وغیرہ قبول نہ کرے، ان سے لے کر جانوروں کو ڈالے ایسا نہ کرے۔ 

(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 273)