سیدنا امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے تعلق
سیدنا امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے تعلق
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: فدوی کا ایک اہلِ تشیع کے ساتھ رشتہ ہے، میری بھتیجی اس کے گھر میں ہے، اور وہ خود اہلِ تشیع کے ساتھ پورا ملا ہوا ہے اور خاص کر سیدنا امیر معاویہؓ کے حق میں بہت گستاخی کرتا ہے۔ اور پردے کا بالکل انکار کرتا ہے۔ شرعی داڑھی کا بھی منکر ہے۔ آیا اس شخص کے ساتھ تعلقات رکھنا شریعت کی رو سے کیا ہو گا؟
جواب: صورت مسئولہ میں یہ شخص فاسق ہے۔ اسے سمجھایا بجھایا جائے کہ وہ اس شیعہ سے دوستی اور مذکورہ بالا بُرے کردار عمل سے باز آجائے۔ اگر یہ شخص سمجھانے کے باوجود بھی اس شیعہ کے ساتھ دوستی اور مذکورہ بالا بُرے اعمال سے باز نہیں آتا تو اس سے برادری اور عامتہ المسلمین قطع تعلق کریں تا آنکہ۔ وہ تائب ہو جائے۔
(فتاوىٰ مفتی محمودؒ:جلد:1:صفحہ:365)