شیعہ کے اسٹیجوں پر تقریر کرنے والوں سے تعلقات رکھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: جو شخص شیعوں کی بارگاہوں میں اس کے سٹیجوں پر تقریریں کرے، اور ان کے ساتھ لین دین رکھے۔ ازروئے شرع ایسے شخص کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر شیعوں کے مذہب اور معتقدات کو اچھا سمجھتے ہوئے ان کی مجالس میں شرکت کرے اور ان کے سٹیجوں پر تقریریں کرے، ان کے ساتھ دوستانہ لین دین رکھے تو یہ شخص بھی شیعہ شمار کیا جائے گا اور اس کا حکم بھی ان ہی جیسا ہو گا۔ اور اگر معتقدات کو اچھا نہ سمجھتے ہوئے، ویسے ہی شرکت کرکے ان کے سٹیج پر تقریر کرے اور ان سے دوستانہ تعلقات رکھے تو یہ شخص عاصی گہنگار بنتا ہے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 373)