Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

رسول اکرمﷺ کی پانچویں زوجہ محترمہ کا مختصر تعارف

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

 رسولِ اکرمﷺ کی پانچویں زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف 

 5- ام المؤمنین سیدہ زینبؓ بنت خزیمہ 

 نام ونسب

زینبؓ بنت خزیمہ بن عبد اللہ بن عمر بن عبد مناف بن ہلال بن عامر بن صعصہ ہیں۔

(الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد، 4 صفحہ، 1853)

 لقب

ام المساکینؓ 

 خاندان

قریش

 ترتیب

یہ نبی ﷺ کی بیویوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

نوعیت

نبی ﷺ سے نکاح کے وقت یہ متوفیٰ عنہا زوجہا ( بیوہ) تھیں، بعض نے لکھا ہے کہ پہلے عبد اللہؓ بن جحش سے نکاح ہوا تھا، جب وہ غزوۂ اُحُد میں شہید ہوئے ان کے بعد نبیﷺ نے نکاح کیا، اور بعض نے لکھا کہ اِن کا پہلا نکاح طُفیل بن حارث سے ہوا تھا، اُن کے طلاق دینے کے بعد اُن کے بھائی عبیدہؓ بن الحارث سے ہوا جو بدر میں شہید ہوئے تو ان کے بعد آنحضرتﷺ سے 400 درہم مہر پر ہجرت کے اِکتیس مہینے بعد رمضان 3ہجری میں نکاح ہوا۔

(الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب: جلد، 4 صفحہ، 1853)

تاریخ پیدائش

مکہ مکرمہ میں 595ء میں پیدا ہوئیں ۔

تاریخ وفات

 626 ء میں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی۔

اولاد

 نبیﷺ سے ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

 بہنوں کے نام

  1.  میمونہ بنت حارث
  2. لبابہ بنت حارث
  3. سلمیٰ بنت عمیس
  4. اسماءؓ بنت عمیس