مسجد کی بجلی تعزیہ کے لئے استعمال کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: زید مسجد کی بجلی تعزیہ پر استعمال کرے یا نہ؟ اور اگر کرایہ بھی ادا کرے تو کیا وہ کرایا مسجد پر خرچ ہو سکتا ہے یا نہیں یا نہ؟ قرآن مجید اور حدیث سے مسئلہ کا جواب عنایت فرماویں؟
جواب: مسجد کی بجلی وغیرہ کو کسی حرام موقع پر استعمال کرنا سخت ناروا ہے اور چونکہ تعزیہ نکالنا ناجائز ہے، کیونکہ سلف صالحینؒ کے زمانہ میں اس کا ثبوت نہیں ملتا۔پلیز انتازیوں میں ماتم اور باجہ نوحہ کا اعتکاف ہوتا ہے۔ اس لئے موجبِ گناہ ہے۔ بموجب حدیث نھی رسول اللّٰہﷺ عن المراثی
لہٰذا مسجد کی کوئی بھی چیز اس میں دینا گناہ پر مدد ہے۔ قال اللّٰہ تعالیٰ ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 795)