Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

رسولِ اکرمﷺ کی آٹھویں زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

 رسولِ اکرمﷺ کی آٹھویں زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف 

8۔ ام المؤمنین سیدہ جویریہؓ بنت حارث 

نام ونسب

سلسلۂ نسب یہ ہے۔ جویریہؓ بنت حارث ابی ضرار بن حبیب بن عائد بن مالک بن جذیمہ (مصطلق) بن سعد بن عمرو بن ربیعہ بن حارثہ بن عمرو مزیقیاء۔ جویریہ کے والد حارث بن ابی ضرار بنو مصطلق کے سردار تھے ۔

اسدالغابۃ جلد6 صفحہ 56

 قدیم نام

 جویریہؓ کا نام برہ تھا، آپ ﷺ نے بدل کر جویریہؓ رکھا کیونکہ اس میں بدفالی تھی۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ:

’’كَانَتْ جُوَيْرِيَةُ اسْمُهَا بَرَّةُ فَحَوَّلَ رَسُولُ اللّٰهِ ﷺ اسْمَهَا جُوَيْرِيَةَ، وَكَانَ يَكْرَهُ أَنْ يُقَالَ: خَرَجَ مِنْ عِنْدَ بَرَّةَ‘‘

’’(پہلے ام المؤمنین حضرت جویریہؓ) کا نام’’برہ‘‘تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام بدل کر جویریہ رکھ دیا۔ آپﷺ کو پسند نہ تھا کہ اس طرح کہا جائے کہ آپ ﷺ برہ(نیکیوں والی) کے ہاں سے نکل گئے‘‘

صحیح مسلم 2140

 خاندان

بنو مصطلق

ترتیب

 نبی ﷺ کی بیویوں میں آٹھویں نمبر پر ہیں

نوعیت

متوفیٰ عنہا زوجہا (بیوہ) ہیں۔ پہلا نکاح مسافع بن صفوان (ذی شفر)سے ہوا جو غزوۂ بنی مصطلق میں کفر ہی کی حالت میں قتل کر دیا گیا تھا ۔

الطبقات الکبریٰ لابن سعد: جلد8 ،صفحہ116

 تاریخ پیدائش

608ء میں مدینہ منورہ میں پیدائش ہوئی۔

 تاریخ وفات

 676ء میں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی۔

 اولاد

نبی ﷺ سے ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔