Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سیدنا حسینؓ کی سیدنا صدیقِ اکبرؓ پر فضیلت کا عقیدہ رکھنے والے کو امام بنانا


سیدنا حسینؓ کی سیدنا صدیقِ اکبرؓ پر فضیلت کا عقیدہ رکھنے والے کو امام بنانا

سوال: ایک امام مسجد اگر لوگوں کو اس طرح کی ہدایت کرے کہ حضور اقدسﷺ کے اصحاب ۔۔۔ سیدنا صدیقِ اکبرؓ سیدنا فاروقِ اعظمؓ سیدنا عثمان غنیؓ سیدنا علی المرتضیٰؓ ان سارے اصحابؓ سے سیدنا حسینؓ کا مرتبہ بلند ہے، بلکہ یہ بھی ساتھ کہے کہ یہ سارے اصحابؓ سیدنا حسینؓ کے غلام تھے۔ سیدنا حسینؓ نے لکھ کر دیا تھا کہ آپ ہمارے غلام ہیں اور اصحابؓ نے سند سمجھ کر اپنے پاس لکھا ہوا خط قبر تک موجود رکھا۔

کیا ایسے عقائد رکھنے والے امام مسجد کے پیچھے اہلِ سنت والجماعت کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

جواب: مندرجہ بالا عقیدہ محض غلط عقیدہ ہے۔اہل سنت حضرات کا متفقہ اور مسلماں عقیدہ یہ ہے کہ سیدنا صدیقِ اکبرؓ و سیدنا فاروق اعظمؓ بلکہ خلفاء راشدینؓ تمام اشخاص سے افضل ہیں۔ اس طرح کی ضعیف اور موضوع روایات سے استدلال کرنا علم کی نہیں جہالت کی دلیل ہے۔ ایسے شخص کا امام نہ رکھا جاوے، بلکہ فوراً معزول کرکے کسی معتمد صحیح العقیدہ عالم کو امام مقرر کیا جاوے۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:1:صفحہ:374)