شیعوں کے مجالس میں جانے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
سوال: کوئی امام مسجد جو کہ اہلِ سنت کی مسجد میں امامت کے عہدے پر فائز ہو، اور اسے باقاعدہ تنخواہ دی جاتی ہو۔ اگر وہ شیعہ کی مجالس میں شرکت کرے، نوحہ خوانی، مرثیہ جات وغیرہ پڑھے، اور اپنے عقائد سنی بتائے۔ تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز جائز ہے کہ نہیں؟
جواب: جو شخص مرثیہ پڑھنا یا سننا جائز جانے اور تعزیہ نکالنا اچھا جانے اور اس میں شریک ہو، وہ سنی نہیں بدعتی اور روافض کا شریک و ہم خیال ہے۔ قال النبی من تشبه یقوم فھو منھم ایسے شخص کی اقتداء احتراز لازم ہے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 2 صفحہ، 74)