رسول اکرمﷺ کی گیارہویں زوجہ محترمہ کا مختصر تعارف
دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓرسولِ اکرمﷺ کی گیارہویں زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف
11۔ ام المؤمنین سیدہ میمونہؓ بنت حارث
نام
ان کا قدیم نام برہ تھا بعد میں نبیﷺ نے ان کا تبدیل کر کے میمونہ کردیا ۔
الإصابۃ فی تمییز الصحابۃؓ: جلد8، صفحہ 322،
والد کا نام
حارث بن حزن
والدہ کا نام
ہند بنت عوف
آپ کا تعلق یمن کے قبیلۂ حمیر سے تھا۔
خاندان
قریش
تاریخ پیدائش
اعلانِ نبوت سے سولہ سال پہلے مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں
تاریخ وفات
51 ہجری. مکہ مکرمہ. مقام سرف میں جس جگہ نکاح ہوا تھا اسی جگہ وفات بھی ہوئی۔
شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ: جلد4. ،صفحہ421
اولاد
نبیﷺ سے ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی
ترتیب
نبیﷺ کی بیویوں میں گیارہویں نمبر پر ہیں
نوعیت
متوفیٰ عنہا زوجہا (بیوہ)۔ ان کا پہلا نکاح مسعود بن عمرو بن عمیر الثقفی سے ہوا، کسی وجہ سے یہ عقد علیحدگی میں تبدیل ہوگیا تو آپ کا دوسرا نکاح ابو رہم بن عبدالعزیٰ سے ہوا، اور ابو رہم بن عبدالعزیٰ نے جب 7ھ میں وفات پائی تو اس کے بعد 7ھ میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے مشورے پر محمد رسول اللہﷺ نے ان سے نکاح کر لیا ۔
شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ: جلد4۔ صفحہ 418.
بہنوں کے نام
ماں شریک بہنیں :
1۔ سلمیٰ بنت عمیس ،2۔اسماءؓ بنت عمیس ،3 سلامہ بنتِ عمیس۔ ، 4۔زینبؓ بنت خزیمہ۔
باپ شریک بہنیں:
5۔ لبابۃ الصغریٰ بنتِ حارث، 6۔ عصماء بنت حارث 7۔ عزہ بنت حارث 8۔ لبابہ الکبریٰ بنت حارث
اہم مسئلہ :
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد حضرت میمونہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا سے شادی کی۔ دونوں بہنوں کو ایک وقت میں جمع نہیں فرمایا کیونکہ یہ شریعت میں منع ہے۔