حضرت آدم علیہ السلام کی انگوٹھی پر اہلسنّت کا کلمہ لکھا تھا
علامہ علی شیر حیدریحضرت آدم علیہ السلام کی انگوٹھی پر اہلسنّت کا کلمہ لکھا تھا
شیعوں کا بزرگ باقر مجلسی (م 1111ھ) لکھتا ہے:
بسند معتبر از امام رضا علیه السلام منقول است، نقش نگین انگشتر حضرت آدم "لا الہٰ الا الله محمد رسول الله بود که با خود از بهشت آورده۔
حضرت امام رضا علیہ السلام سے منقول ہے کہ آدم علیہ السلام کی انگوٹھی لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہ مُحَمَّدُ الرَّسُوْلُ اللہ نقش تھا اور وہ انگوٹھی آپ بہشت سے اپنے ساتھ لائے تھے۔
(حیات القلوب جلد 1،صفحہ31 در بیان خلقت آدم وحوطبع ایران)
شیعوں کے رئیس المحدثین شیخ صدوق قمی (م381ھ) اور محمدبن یعقوب کلینی نے بھی لکھا ہے کہ:
حسین بن خالد سے روایت ہے کہ میں نے امام موسیٰ کاظم سے پوچھا حضرت آدمؑ کی انگوٹھی کا نقش کیا تھا؟ فرمایا:
لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہ مُحَمَّدُالرَّسُوْلُ اللہ
1):-خصال شیخ صدوق جلد1،صفحہ297، مطبوعہ ایران
2):-فروع کافی جلد6، صفحہ474 باب نقوش الخواتیم،مطبوعہ ایران