Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سید المرسلین خاتم النبیین محمد مصطفیٰ ﷺ کی انگشتری مبارک (انگوٹھی ) کا نقش اہلسنّت کا کلمہ تھا۔

  علامہ علی شیر حیدری

سید المرسلین خاتم النبیین محمد مصطفیٰ ﷺ کی انگشتری مبارک (انگوٹھی ) کا نقش اہلسنّت کا کلمہ تھا۔

از حضرت جعفر صادقؑ منقول است که آں حضرت دو انگشتر داشت بریکی نوشته بود لا اله الا الله محمد رسول الله و بردیگری نوشته بود صدق الله

یعنی حضرت جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ حضورﷺکی دو انگوٹھیاں تھیں ایک پر لا الہٰ الا الله محمد رسول الله لکھا ہوا تھا دوسری پر صدق اللہ لکھا ہوا تھا۔

 1):- حیات القلوب جلد1، صفحہ 109 در بیان خواتیم، طبع ایران۔

 2):- خصال شیخ صدوق جلد1،صفحہ 98،مطبوعه ایران-

شیعوں کے مفسر قرآن، علی بن ابراہیم قمی(م 307ھ)روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی ابن ابی طالبؓ نے فرمایا:

بلغ عمره ثلاثاً و ستين سنة ولم يخلف بعده الا خاتماً مكتوب عليه لا الہٰ الا الله محمد رسول الله۔

یعنی جب حضورﷺ 63 سال کی عمر کو پہنچے تو آپﷺ کی وفات ہو گئی اور آپﷺ اپنے پیچھے صرف ایک انگوٹھی چھوڑ کر گئے جس پر لکھا تھا:لا الہٰ الا الله محمد رسول الله۔(شیعوں کی معتبر کتاب تفسیر قمی جلد2 صفحہ 271 سورۃ شوریٰ)

فائدہ: شیعیت ہی کی کتب سے معلوم اور ثابت ہوا کہ پہلے پیغمبر حضرت آدم علیہ السلام اور آخری پیغمبر حضورﷺ دونوں حضرات کی انگوٹھی مبارک پر اہلسنّت کا دو حصوں والا کلمہ لکھا ہوا تھا۔ کیا جب اوّل و آخر پیغمبروں کی مہرِ نبوت اور انگشتریوں پر یہ کلمہ لکھا ہوا تھا۔