شیعہ کا سنیوں کی مسجد میں نماز پڑھنے کا حکم
سوال: مسجد اہلِ سنت والجماعت کی ہے اور امام بھی اہلِ سنت ہے۔ اس امام کے پیچھے شیعہ مذہب کا آدمی نماز پڑھ سکتا ہے؟ نیز فرض نماز پڑھنے کے بعد رافضی شخص ذرا زور سے درود پڑھتا ہے، جس سے دوسروں کی نماز میں خلل آتا ہے اور باقی مقتدی اس کام کا مکروہ جانتے ہیں کہ یہ شخص ہماری نماز کو خراب کرتا ہے۔ کیا باقی مقتدی یا امام اس شخص کو مسجد یا آپکے پیچھے نماز پڑھنے سے روک سکتے ہیں؟ یا وہ شخص اس مسجد میں نماز علیحدہ پڑھے؟
جواب: اگر سکون و اطمینان سے شیعہ شخص نماز پڑھے تو اس کو مسجد سے نہ روکا جائے۔اور اگر ایسے طریقے پر نماز وغیرہ پڑھتا ہے جس سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہو،اور فتنہ کا باعث بنتا ہو تو اس کو مسجد سے روک دیا۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 2 صفحہ، 83)