منکرِ قرآن شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھانا درست نہیں
منکرِ قرآن شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھانا درست نہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ: اہلِ تشیع کا جنازہ، امام اہلِ سنت والجماعت پڑھا سکتے ہے؟ یا مقتدی اہلِ سنت پڑھ سکتے ہیں؟ خاص کر وہ شیعہ جو منکرِ قرآن اور اصحابِ ثلاثہؓ کا سبّی ہے؟
جواب: شیعہ دو قسم کے ہیں۔ ایک وہ جن کے عقائد حدِ کفر تک پہنچ گئے ہوں جیسے قرآن میں تحریف کے قائل ہوں یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت باندھتے ہوں وغیرہ، ایسے شیعہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اور ایسے شخص کی جنازہ کی نماز اصلاً درست نہیں۔ کیونکہ نمازِ جنازہ کی شرائط میں میت کا مسلمان ہونا بھی ہے۔
دوسرے وہ جن کے عقائد حدِ بدعت تک پہنچے ہوں جیسے کہ وہ سبّ شیخینؓ کرتے ہوں وغیرہ، اس کا یہ حکم ہے کہ اگر اس کے جنازہ کی نماز کسی نے نہ پڑھی ہو تب تو پڑھ لینی چاہئے کیونکہ جنازہ مسلم کی فرض علی الکفایہ ہے۔ اور اگر کسی نے پڑھ لی ہوں مثلاً اس کے ہم مذہب لوگ موجود ہیں اور وہ پڑھ لیں گے۔ تو اس صورت میں اہلِ سنت ہرگز نہ پڑھیں۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:3:صفحہ:58)