Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا خلیفہ کو مشورہ

  علامہ علی شیر حیدری

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا خلیفہ کو مشورہ

 سیدنا حسین رضی ﷲ عنہ کے پوتے حضرت محمد باقر رحمۃاللہ نے خلیفہ عبدالملک کو سکّے پر دو حصوں والا کلمہ کے لکھوانے کا مشور دیا۔ 

-خلیفہ عبد الملک نے حضرت محمد باقر رحمۃاللہ کو دعوت دے کر ملک شام بلوایا اور سکہ جاری کرنے کے متعلق مشورہ طلب کیا تو محمد باقر رحمۃاللہ نے مشورہ دیا کہ سکے کے ایک طرف تاریخ اور اس کے بننے کی جگہ درج کی جائے اور دوسری طرف لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله درج کیا جائے ۔ (آمین سعادت جلد 2 ص 7 مطبوعہ، ایران ) 

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت محمد باقر رحمہ اللہ نے یہ مشورہ اسی لئے دیا تا کہ یہ کلمہ ہر جگہ رائج ہو جائے اور چھوٹے بڑے ہر ایک شخص کے پاس تحریری طور پر موجود ہو اور ہر ایک اس کو اچھی طرح یاد کرلے۔ یوں حضرت محمد باقر رحمہ اللہ نے اس کلمہ کی تبلیغ و ترویج کے پیش نظر یہ وسیع پروگرام پیش فرمایا، سبحان اللہ۔

 دیکھئے شیعہ لوگ بنی امیہ پر لعنتوں کی بھر مار کرتے ہیں، جب کہ شیعہ کتب سے تو معلوم ہوتا ہے کہ قبیلہ بنو امیہ کے حاکم عبد الملک بن مروان نے تو اپنا سکہ ہی حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ کے والد جناب حضرت محمد باقر رحمہ اللہ کے مشورہ سے جاری کیا۔