Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کفریہ عقائد رکھنے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ اہلِ سنت کو پڑھنا جائز نہیں


کفریہ عقائد رکھنے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ اہلِ سنت کو پڑھنا جائز نہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: متوفی شیعہ ہے۔ کیا اس کا جنازہ اہلِ سنت پڑھ سکتے ہیں؟

یا کوئی اہلِ سنت امام اس کا جنازہ پڑھا سکتا ہے؟ اور اگر امام مذکور کو یہ کہا جائے کہ متوفی اہلِ سنت ہے، حالانکہ وہ اہلِ تشیع ہو یا امام مذکور کو معلوم ہو لیکن وہ دنیاداری کو دیکھ کر پڑھا دے تو کیا اس صورت میں امام مذکور پر ازروئے شریعت گناہ ہے یا نہیں؟

جواب: شیعہ کا وہ فرقہ جو سبّ شیخینؓ نہ کرے اور اصحابؓ کو بُرا نہ کہے اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے افک کا قائل نہ ہو اور کوئی عقیدہ کفریہ نہ رکھتا ہوں تو اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جاوے اور اگر اہلِ سنت والجماعت بھی ان کے جنازہ کی نماز پڑھیں یا پڑھا دیں تو کچھ حرج نہیں۔ لیکن جو شیعہ سبّ شیخینؓ کرے یا اصحابؓ کو برا کہے اور دیگر کوئی عقیدہ کفریہ رکھتا ہو تو اس کی نمازِ جنازہ پڑھنا اہلِ سنت والجماعت کیلئے جائز نہیں۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:3:صفحہ:60)