Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اسلام کے ارکان میں سب سے پہلا رکن توحید اور رسالت کی شہادت دینا ہے

  علامہ علی شیر حیدری

اسلام کے ارکان میں سب سے پہلا رکن توحید اور رسالت کی شہادت دینا ہے

 حضرت محمد باقر رحمہ اللہ شیعوں کے بزرگ شیخ صدوق قمی روایت کرتا کہ حضرت محمد باقر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

من شهد ان لا اله الا الله و ان محمدا رسول الله واقر بما جاء من عند الله و اقام الصلوة وأتى الزكوة وصام شهر رمضان وحج البيت فهو مسلم - 

(خصال شیخ صدوق جلد 2 صفحہ 176 مطبوعه ایران ) جس نے لا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کی گواہی دی اور جو کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا سب کا اقرار کیا اور نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور رمضان کے مہینے کے روزے رکھے اور بیت اللہ کا حج کیا تو وہ مسلمان ہے۔