Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

لاَ إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے اقرار سے جنت لازم ہو جاتی ہے

  علامہ علی شیر حیدری

لاَ إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے اقرار سے جنت لازم ہو جاتی ہے

حضرت حسینؓ کے پوتے حضرت محمد باقر رحمتہ اللہ علیہ یہ کا فتوی ذیل میں ملاحظہ فرمائیں

شیعوں کا محدث محمد بن یعقوب کلینی حضرت محمد باقر رحمۃ اللہ سے روایت کرتا ہے:

ثم بعث الله محمدﷺ وهو بمكة عشر سنين فلم يمت بمكة في تلك العشر سنين أحد يشهد ان لا اله الا الله وان محمدا رسول الله الا ادخله الله الجنة بأقراره - (اصول کافی جلد 2 صحفہ 29) پھر اللہ عزوجل نے محمد ﷺ کو رسول بنا کر بھیجا اور آپ مکہ میں دس سال رہے اور مکہ میں ان دس سال کے اندر جو بھی .... لا إله إلا الله مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله کی گواہی دینے والا فوت ہوا ،اللہ اس کو اقرار کی وجہ سے جنت میں داخل فرمائیں گئے۔

برادرانِ اسلام : مذکورہ روایات سے معلوم ہوا کہ خود شیعہ کی اہم اہم کتابوں میں توحید اور رسالت کے اقرار کے علاوہ کسی اور جزء کا اقرار موجود نہیں ہے۔ نہ کہیں علی ولی اللہ ہے نہ وصی رسول اللہ ہے اور نہ ہی خلیفہ بلا فصل ہے۔