Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا علیؓ کی والدہ ماجدہ محترمہ فاطمہؓ بنت اسد کو مسلمان کرتے وقت حضور اکرمﷺ نے اہلسنت کا کلمہ پڑھوایا

  علامہ علی شیر حیدری

سیدنا علیؓ کی والدہ ماجدہ محترمہ فاطمہؓ بنت اسد کو مسلمان کرتے وقت حضور اکرمﷺ نے اہلسنت کا کلمہ پڑھوایا

 قالﷺ لا تصلح الا ان تشهدى معى ان لا اله الا الله وان محمدا رسول الله، فشهدت الشهادتين۔۔۔

(مناقب آل ابی طالب جلد 2 صفحہ172، ایران، جلاء العیون جلد1صفحہ 1269ایران)  

حضورﷺ نے (فاطمہؓ بنت اسد) کو فرمایا: 

(آپ کی پیش کردہ کھجوریں) میرے لئے درست نہیں ہیں، جب تک آپ میرے سامنے۔۔۔ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله.... کی گواہی نہ دیں۔ پھر (فاطمہؓ) نے گواہی دی۔

     اے اہل تشیع! بتاؤ کہ کیا سیدنا علیؓ کی والدہ ماجدہ فاطمہؓ بنت اسد شهادتین (یعنی توحید اور رسالت) کا اقرار کرکے مسلمان اور مؤمنہ ہوئیں یا نہیں؟ جب کہ اللہ تعالیٰ کے رسولﷺ نے ان کو مسلمان کرتے وقت کلمہ میں۔۔۔ علی ولی اللّٰہ۔۔۔ سے ۔۔۔ بلا فصل۔۔ تک کا اقرار نہیں کروایا، اقرار تو کیا! کسی کے حاشیہ و خیال میں بھی اس من گھڑت کلمہ کا وجود نہ تھا۔