امام اہلسنت عبد الشکور لکھنوی صاحب رحمۃ اللہ کی مختصر سوانح…

امام اہلسنت عبد الشکور لکھنوی صاحب رحمۃ اللہ کی مختصر سوانح حیات

  مفتی ابو الخیر عارف محمود صاحب

صفحہ 4 از 7
اسلام ایک دعوتی مذہب ہے، دعوت کے دوران داعی کو کبھی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کو سمجھانے، یا ان کے شکوک و شبہات اور دینِ برحق پر ان کے اعتراضات کے دفاع کے لیے داعی کو مناظرہ و مباحثہ، علمی مدافعت سے بھی کام لینا پڑتا ہے، انیسویں صدی میں ہندوستان میں عیسائیوں سے تو مناظروں و مباحثوں کا بازار گرم تھا ہی، اس کے ساتھ ساتھ اہلِ تشیع و اہلِ بدعت سے بھی مناظروں کی نوبت آ گئی تھی۔
چنانچہ لکھنو میں 1894ء میں شیعوں کے ساتھ پہلا مناظرہ ہوا، اس وقت مولانا عبدالشکور صاحبؒ طالب علم تھے، مولانا عین القضاۃ صاحبؒ کے ساتھ آپؒ معاون خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
اور دوسرا مناظرہ لکھنو ہی میں 1908ء میں اور تیسرا مناظرہ مولوی سجاد لکھنوی سے 1910ء میں لکھنو میں ہوا، جن میں امامِ اہلِ سنت نے مدِ مقابل کو واضح اور یقینی شکست سے دو چار کیا۔
ردِّ روافض کے سلسلے میں 1913ء ضلع سیوان (بہار) کا پہلا سفر اور 1916ء میں ضلع سیوان کا دوسرا سفر کیا، اور 1916ء میں ہی مناظرہ بمبئ، اور 1918ء میں مناظرہ چکوال، ضلع جہلم پنجاب، 1920ء میں مناظرہ مکیریان ضلع ہوشیار پور، 1920ء میں مناظرہ امروہہ ضلع مراد آباد، 1922ء میں مناظرہ بشیر کوٹ ضلع چوبیس پرگنہ (مغربی بنگال)، 1923ء میں مناظرہ کولو تارڑ، ضلع گوجرانوالہ، 1930ء میں مناظرہ منٹمگری ساہیوال کا مناظرہ ہوا، جن میں امامِ اہلِ سنت نے مدِ مقابل کو شرمناک اور ذلت آمیز شکست سے دو چار کیا۔
اس کےعلاوہ امامِ اہلِ سنت نے اہلِ بدعت، قادیانیوں، آریہ سماج، غیرمقلدین، عیسائیوں اور دیگر کئی گمراہ فرقوں اور ادیانِ باطلہ سے بھی مناظرے و مباحثے کیے اور اہلِ حق کی ترجمانی کے فرائض انجام دیئے۔
تصنیفات و تالیفات:
جیسا کہ پہلے عرض کیا جا چکا ہے کہ مولاناؒ کو شروع ہی سے تصنیف و تالیف کے کام سے بے حد لگاؤ اور شوق تھا، اسی وجہ سے مولاناؒ کی تالیفات بھی بہت زیادہ ہے، یہاں ہم صرف ان کے ناموں کے ذکر پر اکتفا کرتے ہیں۔
قرآن کریم:
ترجمۃ القرآن، مسلک المرجان فی مصادر القرآن، مقدمہ تفسیر آیات خلافت و امامت، تفسیر آیاتِ قرآنیہ، قرآن کریم کی وہ آیات کریمہ جن کا آپ نے مخصوص انداز میں ترجمہ و تفسیر فرمایا ہے وہ درج ذیل ہیں:
تفسیر آیتِ استخلاف، تفسیر آیاتِ حفاظتِ قرآن، تفسیر آیتِ تطہیر، تفسیر آیاتِ میراث، تفسیر آیتِ قتالِ مرتدین، تفسیر آیتِ ولایت، تفسیر آیتِ تمکین، تفسیر آیتِ دعوتِ اعراب، تفسیر آیتِ مباہلہ، تفسیر آیتِ اولی الامر، تفسیر آیاتِ ملک طالوت، تفسیر آیاتِ اظہارِ دین، تفسیر آیاتِ مدحِ مہاجرین، تفسیر آیتِ تبلیغ، تفسیر آیاتِ امامت، تفسیر آیاتِ مذمتِ منافقین، تفسیر آیاتِ متفرقہ، تفسیر آیتِ معیت، تفسیر آیتِ رضوان وغیرہ۔
سیرتِ نبویہ علیٰ صاحبہا الف الف سلام و تحیہ:
تحفۃ الانصاف لصاحب الاختلاف فی تفسیر آیۃ الاستخلاف، رسالہ ہدایت بجواب "غوایت" مختصر سیرتِ قدسیہ، سیرت الحبیب الشفیع من الکتاب العزیز الرفیع، نفحہ عنبریہ بذکرِ میلاد خیر البریہ، اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی، اردو ترجمہ چہل حدیث للامام شیخ احمد سرہندی۔
فقہ و عقائد:
علم الفقہ (6 جلدوں میں)، اردو ترجمہ فقہ اکبر، وصّاف اردو ترجمہ "الانصاف"۔
فضائل و مناقب اور سیر و سوانح:
سیرتِ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم، اول المؤمنین، اردو ترجمہ اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ، تنویر الایمان اردو ترجمہ تطہیر الجنان، کراماتِ
موسویہ، الخطبۃ الشوقیۃ فی حضرۃ المجددیہ، اردو ترجمہ تاریخ طبری، شجرہ طیبہ، راحۃ القلوب بذکر المحبوب۔
تائیدِ حق:
ابو الائمہ کی تعلیمات، اردو ترجمہ ازالۃ الخفاء، بنامِ کشف الغطاء عن السنۃ البیضاء، افاضۃ العینین علیٰ شہادۃ الحسین ملقب بہ تحقیقی شہادت نامہ، احیاء المیت فی تحقیق الآل و اہل البیت، باقیات صالحات فارسی ترجمہ آیات بینات، مدحِ صحابہؓ کی مخالفت میں آیت قرآنی سے غلط استدلال اور اس کا جواب، مدحِ صحابہؓ شیعوں کی معتبر کتابوں سے، ارشاد الامم بجواب "مصباح الظلم"، قاطع اللسان بجواب "دافع البہتان، نصرۃ الشریعہ شرح "نصیحۃ الشیعہ" ،ترجمہ و تحشیہ "تحفہ اثناء عشریہ"، عقلِ سلیم اور صراطِ مستقیم، ائمہ اثناء عشریہ اور ان کا مذہب، القول الصواب۔
تردیدِ شیعت:
حرمتِ متعہ کا ثبوت آیاتِ قرآنیہ سے، کشف الاسرار (استبصار کا ترجمہ اور تنقید)، کشف اللفافہ لاظہار ما فی النبوۃ و الخلافہ، معجزۃ القرآن، نصرۃ القرآن، قاتلانِ حسین کی خانہ تلاشی، قصہ قرطاس کا مختتم فیصلہ، تنبیہ الحائرین بحمایۃ الکتاب المبین، تفضیح الجائرین (تکملہ تنبیہ الحائرین)، انتصار الاسلام برد استقصاء الافحام، مولوی حسین بدایونی کا جواب، مناظرہ اور اظہارِ حق (9جلدوں میں)۔
مخالفین اہلِ سنت کے دو سو مسائل:
(الاول من المأتین) اقامۃ البرہان علیٰ انّ الشیعۃ اعداء القرآن (حصہ اول)، قطع الوتین من الذی یستبدل الشک بالیقین (حصہ دوم)، نہایت الخسران لمن ترک القرآن (حصہ سوم)، اجوبۃ المتحرفین فی ترک الکتاب المبین (حصہ چہارم)۔
(الثانی من المأتین) تحذیر المسلمین عن خداع الکاذبین (حصہ اول)، الحجۃ القویہ بذکر مواقع التقیہ (حصہ دوم)، التحفۃ البہیۃ فی نتائج التقیۃ (حصہ سوم)۔ (الثالث من الماتین) مسئلہ بداء کی تحقیق، الرابع من الماتین شرح حدیث ثقلین، الخامس من الماتین شرح مسئلہ امامت، تین حصوں پر مشتمل ہے، مقدمہ جائس، النصرۃ الغیبیۃ علی الفرقۃ الشیعیہ۔
ردِ قادیانیت و بدعت:
اردو ترجمہ ازاحۃ العیب عن مبحث علم الغیب، رفع النزاع عما یتعلق بالسماع، صداقت کا نشان بجواب نبی کی پہچان، ہدایت اہلِ امریکہ القول الاحکم، نبوت کی ضرورت، تحفہ محمدیہ۔
کتاب الصلوٰۃ، تحفۃ الاسلام لجمیع الاقوام، ان کے علاوہ 20 کے قریب مناظرے و مباحثے بھی ہیں جو مختلف عنوانات سے مطبوع ہو چکے ہیں۔
فقہی جامعیت، افکار و نظریات:
صفحہ 4 از 7