علامہ محمد عبدالستار تونسوی رحمۃ اللہ کی حیات وخدمات -…

علامہ محمد عبدالستار تونسوی رحمۃ اللہ کی حیات وخدمات

  مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ

صفحہ 1 از 4

علامہ محمد عبدالستار تونسویؒ کی حیات وخدمات

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسَلاَمٌ عَلٰی عِبَادِہٖ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی

دارالعلوم دیوبند کے فاضل، شیخ العرب والعجم شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ، شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانیؒ، حضرت مولانا عبدالشکور لکھنویؒ، حضرت مولانا خان محمد رحمہم اللہ تعالیٰ کے شاگرد رشید ، سرمایۂ اہلسنت، رئیس المناظرین، ہزاروں علماء کے استاذومربی، اسوہ صحابہؓ کے سچے پیرو، اتحادِ امت کے داعی، نمونۂ اسلاف، شعلہ نوا مقرر، کہنہ مشق مدرس ،حضرت مولانا محمد عبدالستار تونسویؒ زندگی کی چھیاسی بہاریں گزارنے اور تقریباً ۶۰؍ برس دین متین کی بے لوث خدمت کرنے کے بعد ۸؍ صفر المظفر ۱۴۳۴ھ مطابق ۲۱؍دسمبر ۲۰۱۲ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء خالق حقیقی سے جا ملے۔ إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون، إن للّٰہ ماأخذ ولہ ماأعطیٰ وکل شیء عندہٗ بأجل مسمیٰ۔

صفحہ 1 از 4