جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 10 از 13

ان پر دلیل دیں۔ بہت وقت ضائع کردیا۔کام کی بات ایک بھی نہیں!!
شیعہ سید کرار : یہ دعویٰ آپ کا ہے اس پر دلیل آپ نے دینی ہے یاد رکھیے گا دوسری بار یاد دلارہا ہوں۔
ممتاز قریشی: شیعیت کی تبلیغ کریں۔ اپنا مؤقف ثابت کریں۔
دور نبوی سے آج تک متواتر قرآن کریم پر آج شیعہ دلیل مانگ رہا ہے!
آپ دلیل دیں کہ آج ہم سیدنا علی والا قرآن ہی پڑھتے ہیں۔
شیعہ سید کرار : دوسرا نکتہ کی دلیل آج تمام مسلمانوں کے پاس قرآن مجید کا ہونا ہے
دوسرے نکتے کی دلیل کو رد کریں اور ثابت کریں آج امت مولا علی علیہ السلام کے جمع کردہ قرآن مجید سے محروم ہے
ممتاز قریشی: بقول آپ کے اشاعت سے پہلے حکومت وقت تک سیدنا علی نے قرآن پہنچایا اور وہی قرآن من و عن پوری امت تک پہنچایا گیا۔
حکومت وقت سے مراد کون لوگ ہیں؟
شیعہ سید کرار : اس پر دلیل دینا ہے مجھے اور پھر آپ نے شیعت قبول کرنا ہے ٹھیک؟
*دلیل دیں کہ نبی کریم نے قرآن بمعہ تفسیر کتابی شکل میں لکھوایا تھا اور وہ فریضہ سیدنا علی نے سر انجام دیا تھا۔*
میرے دلیل دینے سے آپ اتنا خوف کیوں کھارہے ہیں؟
ممتاز قریشی: سیدنا علی   حکومت وقت   امت
دلائل میں یہ نکات ثابت ہوں۔
.1 سیدنا علی نے قرآن مکمل کتابی صورت میں جمع کیا۔
.2سیدنا علی نے قرآن کتابی صورت میں حکومت وقت کے حوالے کیا۔
.3حکومت وقت نے من و عن وہی قرآن امت تک پہنچایا۔
یہ تین باتیں ہیں۔ ایک دو یا تین الگ الگ دلائل دیکر ثابت کرنی ہیں۔
خود آپ سے اپنے دعویٰ پر دلیل دی نہیں جارہی۔۔۔
شیعہ سید کرار : میں دلیل دے رہا ہوں آپ کے اعتراف پر تو آپ توثیق کرنے سے ڈر رہے ہیں وہ بھی اپنی ہی توثیق
ممتاز قریشی: دلیل دیں عالم صاحب
شیعہ سید کرار : اور کتنے موقف تبدیل کریں گے؟؟
ممتاز قریشی: جی جی دلیل دیں۔ رات گذر گئی۔ صبح کی روشنی آگئی۔
کونسا مؤقف تبدیل کیا ؟؟ میں آپ کی بات کے ساتھ ساتھ چل رہا ہوں۔
یہ ابھی تک کی گفتگو کا حاصل ہے۔ اگر کوئی غلطی ہے تو درستگی کردیں۔
یہ آپ کا ہی کمنٹ ہے نہ؟
اشاعت حکومت وقت نے کی یہ تاریخی بات ہے۔یہ بحث اس لیے خارج ہے کیوں کہ قرآن مجید آج ہمارے ہاتھوں میں ہے۔تفسیرقرآن کی طرح اگر قرآن مجید نا ہوتا تو محتاج دلیل ہوتا
دوبارہ میرے کمنٹ رکھے گئے 
میں تو ابھی بھی کہہ رہا ہوں کہ آپ سچے ہیں۔
سنیوں والا قرآن آج نہیں ہے۔
چلیں ثابت کریں کہ شیعوں کے پاس آج جو قرآن ہے وہ سیدنا علی نے جمع کیا تھا۔
تاکہ سب ممبرز کا ایمان مضبوط ہو۔ مجھے بھی تسلی ہوجائے۔
آپ کی بات مان لی۔ لیکن ثابت قدم کیسے رہوں۔
اگر آپ جھوٹے ہوئے تو میری آخرت خراب ہوجائے گی۔
اپنی بات کا ثبوت دیں۔
میں نے تو دونوں ہاتھ اٹھا لئے۔آپ ہی سچے۔
اب اپنی سچائی ثابت کردی آب تاکہ ہم سب کا ایمان مضبوط ہوجائے۔
*ہم دونوں اس پر لعنت بھیجتے ہیں جو واقعی لعنت کا مستحق ہے*

ممتاز قریشی: جی قائم ہوں۔
لیکن آپ مؤقف سے ہٹ چکے ہیں۔ پہلے کہا کہ سنیوں والا قرآن نہیں ہے۔
پھر حکومت وقت سے اشاعت کو تسلیم کر لیا۔
شیعہ سید کرار :
اہم اعتراف
آپ سمجھادیں۔
میں تو شیعہ ہونے کو بھی تیار ہوں۔
کم از کم تسلی تو کرادیں۔
صرف آپ کے کہنے پر ایمان داؤ پے لگادوں؟
جی جناب آپ دلیل ملنے پر شیعت قبول کریں گے؟
ممتاز قریشی: دلیل سے کیا ثابت کریں گے۔؟
الحمدلللہ۔ میرا ایمان ہے کہ آپ قیامت تک اپنا مؤقف ثابت نہیں کر سکتے۔
شیعہ سید کرار : میرا موقف یاد ہے نا؟ یا پھر ٹیگ کرکے یاد دلاؤں؟
ممتاز قریشی: وضاحت کریں۔
اپنی سچائی ثابت کریں۔ لیکن ثابت کرنا ہے کہ
.1 موجودہ قرآن صرف سیدنا علی کا لکھا ہوا ہے؟
.2 امت تک یہی قرآن پہنچایا گیا۔
تاکہ تسلیم کیا جائے کہ آج سنیوں والا قرآن موجود نہیں ہے۔
شیعہ سید کرار : آپ کہہ دیں امت قرآن مجید سے محروم ہے پھر میں یہ بھی دلیل سے ثابت کردوں گا
ممتاز قریشی: قرآن کے خلاف کہہ دوں؟ یہ ممکن ہے؟
اللہ عزوجل نے اپنے ذمہ لیا اور پھر اسے پورا بھی نہ کر سکا۔ معاذاللہ
قرآن تو کئی صحابہ کرام لکھتے تھے۔ آپ کو یہ ثابت کرنا ہے۔
.1 صرف سیدنا علی کا قرآن
.2 امت تک بھی وہی سیدنا علی کا لکھا ہوا قرآن پہنچا۔
شیعہ سید کرار : سنیوں والا قرآن سبعہ احرف میں نازل ہوا تھا۔ موجودہ قرآن لسان القریش میں ہے اس پر دلیل دینا میرے ذمے
ممتاز قریشی: پہلے یہ دو نکات تو ثابت کریں عالم صاحب
.1صرف سیدنا علی کا لکھا ہوا قرآن۔
.2 امت تک یہی قرآن پہنچایا گیا۔
تاکہ تسلیم کیا جائے کہ آج سنیوں والا قرآن موجود نہیں ہے۔
شیعہ سید کرار : دوسرے نکتے پر کیا دلیل چاہیے موجودہ قرآن کے امت کے پاس ہونے کے علاوہ؟
ممتاز قریشی: میرا مطالبہ تو آپ کے مؤقف کے متعلق ہے۔
سیدنا علی نے اپنا لکھا ہوا قرآن کسی کو دیا ہوگا، اس نے آگے پہنچایا ہوگا۔ اس طرح امت تک پہنچا۔
حکومت وقت کو تسلیم کرچکے ہیں لیکن صحابہ کرام کہنے کی توفیق نہیں مل رہی
شیعہ سید کرار : بالفرض اس کی دلیل نہیں ہو تو کیا سمجھا جائے؟
ممتاز قریشی: جھوٹ کی دلیل نہیں ہوتی۔سیدنا علی نے اپنا لکھا ہوا قرآن کسی کو دیا ہوگا، اس نے آگے پہنچایا ہوگا۔ اس طرح امت تک پہنچا۔
شیعہ سید کرار : حکومت وقت نے اگر فوٹو اسٹیٹ کاکام کردیا تو کیا ثابت ہوگا؟ گو کہ اس کی دلیل بھی نہیں ہے
ممتاز قریشی: قرآن کریم کی حفاظت کا فریضہ صحابہ کرام نے مل کر پورا کیا۔ حکومت وقت کہہ کر آپ صرف سیدنا علی کی طرف منسوب کیسے کرسکتے ہیں جبکہ دور نبوی میں کاتبین وحی اور حفاظ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شیعہ سید کرار : اس میں آپ نے مجموعی طور پر تین دعویٰ کیے ہیں
اب مجھے بتائیں میں آپ سے ان تینوں دعوؤں پر دلیل پہلے لوں یا اوپر اپنے دو سوالات کے جوابات پہلے لوں؟
ممتاز قریشی: پہلی بات اس وقت فوٹواسٹیٹ نہیں تھی۔
دوسری بات یہ اتنا نازک کام تھا کہ اس کا فریضہ با اعتماد لوگ ہی کرسکتے ہیں۔
تیسری بات کاتبین وحی اور حفاظ کی کمیٹی نے تمام صحائف جمع کئے اور پھر یہ فریضہ پورا ہوا۔
آخری بات اللہ عزوجل نے یہ سعادت جلیل القدر صحابہ کرام کو دی۔ سنیوں کا قرآن یہی ہے، حکومت وقت نے شیعوں کا قرآن امت تک نہیں پہنچایا بلکہ پوری امت کا ایک ہی قرآن ہے۔ مطلب آپ یہ ثابت کرنے سے قاصر ہیں کہ سنیوں کا قرآن آج نہیں ہے اور ہم شیعوں والا یعنی سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن پڑھتےہیں؟
شیعہ سید کرار : اس میں 6 نئے دعویٰ کردیے۔ مگر یہاں بھی کوئی ایک دلیل نہیں دی
ممتاز قریشی: دلیل تو آپ کو دینی ہے عالم صاحب۔میں تو آپ کی باتوں کے جواب دیتا آ رہا ہوں۔
آپ میرے جوابات سے میرے دعوے اور دلائل تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
شیعہ سید کرار : یہ تقریبآ ثابت کردیا ہے۔ دلیل دینے کے لیے بیٹھا ہوں آپ اپنے وعدے سے مکرنا چاہ رہے ہیں
ممتاز قریشی: تقریبآ ثابت کردیا ہے!!! کیسے؟؟؟ کیا سیدنا علی اکیلے کاتب وحی تھے اور صرف ان کے پاس قرآن لکھا ہوا تھا؟ وہی ایک حافظ بھی تھے؟ یہ کوئی عقل کی بات ہے؟
شیعہ سید کرار : جی جناب آپ دلیل ملنے پر شیعت قبول کریں گے؟
*دلیل دیں کہ نبی کریم نے قرآن بمعہ تفسیر کتابی شکل میں لکھوایا تھا اور وہ فریضہ سیدنا علی نے سر انجام دیا تھا۔*
ممتاز قریشی: اگر حق ہوگا تو ضرور قبول کروں گا۔
.1صرف سیدنا علی کا لکھا ہوا قرآن۔
2. امت تک یہی قرآن پہنچایا گیا۔
تاکہ تسلیم کیا جائے کہ آج سنیوں والا قرآن موجود نہیں ہے۔

لقمہ حیدرشیعہ: نیند میں ہیں۔
پہلے لعنت پڑھ دیتے تو ابھی تک شیعہ تو کیا ہوتے کم از کم شکر امیر المومنین علیہ السلام کر لیتے۔
شیعہ سید کرار : اگر کی شرط اب کیوں؟
ممتاز قریشی: حق نہ ہو تو بھی شیعہ ہوجاؤں؟
ممتاز قریشی: اب آپ کے لوگ اپنی علمیت دکھانے آ رہے ہیں تاکہ آپ کی جان چھوٹے
لقمہ حیدر: آپ بیکار میں گفتگو بڑھا رہے ہیں اور مسلسل بھنستے جا رہے ہیں اس لئے آسان راہ اپ کو بتائی
شیعہ سید کرار : یہاں تو اگر کی شرط نہیں تھی
آپ سمجھادیں۔ میں تو شیعہ ہونے کو بھی تیار ہوں۔
کم از کم تسلی تو کرادیں۔ صرف آپ کے کہنے پر ایمان داؤ پے لگادوں؟
ممتاز قریشی : یہاں ایمان داؤ پر لگانے کی بات ہے، مطلب دلیل کے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا۔ بغیر دلیل ہی ایمان داؤ پر ہوگا۔ ظاہر ہے اس وقت خود کو حق پر سمجھتا ہوں۔
آپ حق پر دلیل دیں گے تو تسلیم کروں گا، اگر حق ثابت نہ ہوا تو کیوں تسلیم کروں گا۔
شیعہ سید کرار : آپ نے تو یہاں تک کہا تھا ضعیف روایات سے ثابت کردو تو شیعت قبول کرلو گے
یہ دیکھیں 
*آپ شیعہ غیر معتبر کتب کی ضعیف روایات سے ثابت کریں کہ آج ہمارے پاس قرآن دراصل سیدنا علی کا جمع کردہ ہے؟ *
اسے آپ حق مانتے ہیں نا
*آپ شیعہ غیر معتبر کتب کی ضعیف روایات سے ثابت کریں کہ آج ہمارے پاس قرآن دراصل سیدنا علی کا جمع کردہ ہے؟ *
ممتاز قریشی : چلیں ضعیف روایات سے ثابت کریں۔
1۔صرف سیدنا علی کا لکھا ہوا قرآن۔
.2 امت تک یہی قرآن پہنچایا گیا۔
تاکہ تسلیم کیا جائے کہ آج سنیوں والا قرآن موجود نہیں ہے۔
یہی دو نکات
کوئی تو دلیل دیں جس سے آپ کے مؤقف کی تائید ہو۔
گروپ کے شیعہ ممبرز عالم کو سمجھائیں۔ جھوٹ بول کر دفاع بھی کرتا آ رہا ہے۔ تسلیم کر لے کہ آج جو قرآن پڑھتے ہیں وہ صحابہ کرام نے جمع کیا تھا۔

صفحہ 10 از 13