جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 11 از 13

شیعہ سید کرار : دلیل دوں گا اور صحیح السند روایت اپنی اصول کافی سے
آپ دلیل ملنے پر شیعت قبول کریں گے؟
ممتاز قریشی :
1. صرف سیدنا علی کا لکھا ہوا قرآن۔
2 . امت تک یہی قرآن پہنچایا گیا۔
تاکہ تسلیم کیا جائے کہ آج سنیوں والا قرآن موجود نہیں ہے۔ اس پر دلیل دیں۔
شیعہ سید کرار : اب آپ لکھ کر دیں کہ دلیل ملنے پر آپ شیعت قبول کریں گے
اگر موجودہ قرآن سنیوں والا یعنی صحابہ کرام کا نہیں بلکہ شیعوں والا یعنی سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن ہم پڑھتے ہیں تو شیعہ ہوجاؤں گا۔

جی بالکل یہ بھی ثابت کروں گا موجودہ قرآن سنیوں کا سبعہ احرف والا نہیں
ممتاز قریشی : سات حروف کا قرآن کس نے کہا؟
بات صرف آج والے قرآن پر ہو رہی ہے۔
آپ نے کہا سنیوں والا قرآن آج نہیں ہے۔
آپ نے کہا سیدنا علی نے قرآن جمع کیا وہی آج ہمارے گھروں میں ہے۔
آپ کو ثابت بھی یہی کرنا ہے۔
قرآن ایک لغت قریش میں محفوظ کیا گیا اور وہی آج ہمارے گھروں میں ہے۔
اب آپ اپنا مؤقف ثابت کریں۔
اگر موجودہ قرآن سنیوں والا یعنی صحابہ کرام کا نہیں بلکہ شیعوں والا یعنی سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن ہم پڑھتے ہیں تو شیعہ ہوجاؤں گا۔
1 ۔ صرف سیدنا علی کا لکھا ہوا قرآن۔
2 ۔ امت تک یہی قرآن پہنچایا گیا۔
تاکہ تسلیم کیا جائے کہ آج سنیوں والا قرآن موجود نہیں ہے۔
شیعہ سید کرار : آپ یہاں صرف میرے سمجھانے پر شیعت قبول کرنے کو تیار ہوگئے تھے۔ اب بار بار موقف تبدیل کررہے ہیں ممتاز قریشی صاحب
صرف سمجھانے پر شیعیت قبول کرنے پر تیار ہوں۔
ممتاز قریشی : سمجھانے کا مطلب صرف آپ کی ذاتی بات کیسے ؟؟ دلیل نہیں دیں گے؟ شیعیت کی تبلیغ ایسے کرتے ہیں؟
شیعہ سید کرار : آپ کے دعویٰ میں ہے سنیوں والے قرآن کی بات
ممتاز قریشی : میں نے اب تک کوئی دعوی نہیں کیا۔ شروع سے ابتک آپ کی باتوں کے جوابات دیتا آ رہا ہوں۔
شیعہ سید کرار : میرے دلیل دینے پر آپ شیعت قبول کرلیں گے ٹھیک ہے نا؟
ممتاز قریشی : دلیل اسی مؤقف کی تائید میں ہو جو آپ بیان کرتے آ رہے ہیں۔
شیعہ سید کرار : آپ کے دعویٰ گنواچکا بہرحال وقت ضائع کیے بغیر بتائیں دلیل ملنے پر شیعت قبول کریں گے یا نہیں؟
لقمہ حیدرشیعہ: بات ہی سبعہ احرف سے شروع ہوئی تھی
ممتاز قریشی : جی بالکل موصوف نے تاریخی الفاظ فرمائے۔
لیکن اب حکومت وقت کو تو تسلیم کرلیا ہے۔ بس سیدنا علی سے جمع کر کے حکومت وقت تک قرآن کو پہنچانا اور پھر من و عن اسی قرآن کوحکومت وقت کے ذریعے آگے پہنچانا رہ گیا ہے۔
شیعہ سید کرار :اس سے ان کے بڑے بڑے مفتیان بھاگتے ہیں یہ تو پھر دینی علوم سے لاعلم ہیں
ممتاز قریشی : میں تو جاہل کم علم ہوں۔
آپ اپنی علمیت دکھائیں۔ کم از کم اپنے مؤقف کو تو ثابت کردیں۔ بلکہ اب بہت دیر ہوگئی ہے، اگر واقعی کوئی دلیل ہے تو پیش کردیں۔
یا پھر کسی اور وقت پیش کیجیے گا، آرام سے تحقیق کر لیں۔
شیعہ سید کرار : ہاں یا ناں؟
ابھی دے رہا ہوں دلیل۔ اگر موجودہ قرآن سنیوں والا یعنی صحابہ کرام کا نہیں بلکہ شیعوں والا یعنی سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن ہم پڑھتے ہیں تو شیعہ ہوجاؤں گا۔
ہاں یا نہ بھی نہیں ہو رہی اتنا ڈر رہے ہیں
ممتاز قریشی : اپنا جواب کتنی بار کاپی پیسٹ کروں کہ آپ مطمئن ہوجائیں؟
ہاں ہاں ہاں
اگر آپ کا مؤقف واقعی حقیقت ہوگا تو شیعہ ہوجاؤں گا۔
شیعہ سید کرار : اب یہ فیصلہ کیسے ہوگا کہ آپ کونسا قرآن پڑھتے ہیں کونسا نہیں پڑھتے؟
ممتاز قریشی : مطلب آج اتنے سارے قرآن ہیں کہ یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا 
نیند میں ہیں؟ آرام کی ضرورت ہے؟
شیعہ سید کرار : اس کی وضاحت مطلوب ہے

*اگر موجودہ قرآن سنیوں والا یعنی صحابہ کرام کا نہیں بلکہ شیعوں والا یعنی سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن ہم پڑھتے ہیں تو شیعہ ہوجاؤں گا۔*
ممتاز قریشی : وضاحت
ایسی روایت جس سے واضح ہو کہ آج امت کے پاس موجود قرآن صحابہ کرام نے نہیں بلکہ سیدنا علی نے جمع کیا تھا اور امت تک کسی بھی ذریعے سے پہنچایا تھا وہ شیعہ والا قرآن سمجھا جائے گا۔
شیعہ سید کرار : آیت دی تھیں یاد ہے؟؟
وضاحت کی تھی قرانہ سے مراد قرآن مجید نہیں بلکہ مراد پڑھوانا ہے بھول گئے؟
ممتاز قریشی : آگے بڑھیں
دلیل دیں کافی کی وہ صحیح روایت جس سے آج والے قرآن کو سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن تسلیم کیا جائے۔
اب اگر آئیں بائیں شائیں کی تو میں اجازت چاہوں گا۔
یہ سوال کیوں پوچھا؟ کوئی تک بنتی ہے؟ 
اب یہ فیصلہ کیسے ہوگا کہ آپ کونسا قرآن پڑھتے ہیں کونسا نہیں پڑھتے؟
شیعہ سید کرار : یعنی قرآن مجید کی روشنی میں یہ ثابت کرنے ہے کہ مولا علی علیہ السلام نے رسول اللہ کے کہنے پر اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید اور اس کی تفسیر لکھی تھی تو ثابت ہوجائے گا کہ موجودہ قرآن مولا علی علیہ السلام کا لکھا ہوا ہے
ایک روایت یہاں میں بھی آپ کو دیتا ہوں۔
آپ یہ دلیل دے کر کہ صحابہ کرام نے مکمل قرآن مجید بمع تفسیر رسول اللہ کی موجودگی میں اپنے ہاتھوں سے لکھے میرا دعویٰ رد کرسکتے ہو پھر میں تسلیم کرلوں گا کہ موجودہ قرآن صحابہ کا جمع کردہ ہے
متفق ہیں تو دلیل دیتا ہوں؟
بس حجت تمام ہے۔اپ شیعت قبول کرنے کی تیاری کریں میرے گزشتہ میسج سے متفق ہوکر
ممتاز قریشی : جو آیات آپ نے پیش کیں ان سے اللہ عزوجل کی ذمہ داری کا ذکر ہے، بیشک اللہ نے مقدس ذرائع سے قرآن کریم کو محفوظ ، تحریف سے پاک امت تک پہنچایا۔
آپ نے دعوی کیا کہ آج سنیوں والا قرآن نہیں ہے اور ہم جو قرآن پڑھتے ہیں وہ سیدنا علی نے جمع کیا ہے۔
آپ سے بار بار اس مؤقف پر دلیل مانگی گئی ، پوری رات گذر گئی صبح ہوگئی لیکن ابھی تک آپ ٹال مٹول کر رہے ہیں۔
رہی بات میرے مؤقف کی تو اہلسنت مؤقف ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ آپ خود اوپر تسلیم بھی کرچکے ہیں کہ
امت تک قرآن کریم محفوظ کتابی صورت میں پہنچانے کا ذریعہ حکومت وقت تھی اور یہ تاریخی بات ہے۔
شیعہ سید کرار : ان آیات کی وضاحت اوپر کرچکا ہوں۔بہر حال اب دلیل دے رہا ہوں روایت لمبی ہے اور آپ کو عربی نہیں آتی اس لیے اردو عربی والا اسکین ڈھونڈ رہا تھا
ممتاز قریشی : آپ حجت تمام کیا کریں گے آپ تو اہلسنت کا مؤقف تسلیم کرچکے ہیں ، بس حکومت وقت کہہ کر یا فوٹو اسٹیٹ کہہ کر صحابہ کرام کو اس سعادت سے محروم کرنے کی کوشش کی۔
حوالا دیں میں بھی تلاش کرتا ہوں۔
*سیدنا علی   حکومت وقت   امت*
دلائل
1 . سیدنا علی نے قرآن مکمل کتابی صورت میں جمع کیا۔
2 . سیدنا علی نے حکومت وقت کے حوالے کیا۔
3 . حکومت وقت نے من و عن وہی قرآن امت تک پہنچایا۔
یہ تین باتیں ہیں۔ ایک دو یا تین الگ الگ دلائل دیکر ثابت کرنی ہیں۔
شیعہ سید کرار : اہل سنت کا موقف؟؟؟ اہل سنت کا موقف سبعہ احرف میں نزول قرآن کا ہے
اہل سنت ہرگز یہ نہیں مانتے کہ مولا علی علیہ السلام نے موجودہ قرآن رسول اللہ کی موجودگی میں اپنے ہاتھوں سے لکھ کر حکومت وقت کو دیا تھا۔
لہذا جھوٹ سے پرہیز کریں
ممتاز قریشی : سبعہ احرف میں نزول   قریش لغت میں محفوظ
شیعہ سید کرار : اب نئے شوشے مت چھوڑیں
فراہم کردیں قرآن کی آیت یا حدیث مبارکہ
ممتاز قریشی : یہ آپ کے مؤقف سے نکالے گئے نکتے ہیں۔ آپ نے ہی یہ مؤقف اختیار کیا ہے۔
آپ اپنا مؤقف ثابت نہیں کریں گے؟
شیعہ سید کرار : 2 کی وضاحت کر چکا
3- کی وضاحت یہ رہی

امت کے پاس مولا علی علیہ سلام کے ہاتھ کا لکھا قرآن مجید موجود ہے
اب آپ دلیل لائیں گے کہ مولا علی علیہ السلام کے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن مجید نہیں ۔
آپ یہ دلیل دیں کہ صحابہ کرام نے مکمل قرآن مجید بمع تفسیر رسول اللہ کی موجودگی میں اپنے ہاتھوں سے لکھا ، اس طرح میرا دعویٰ رد کرسکتے ہو پھر میں تسلیم کرلوں گا کہ موجودہ قرآن صحابہ کا جمع کردہ ہے۔
متفق ہیں تو دلیل دیتا ہوں؟
ممتاز قریشی : آپ کو میرے مؤقف کا علم نہیں ہے؟
میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ
صحابہ کرام کے ذریعے قرآن کریم محفوظ کیا گیا اور آج ہمارے ہاتھوں میں ہے۔ صحابہ کرام میں سیدنا علی بھی شامل ہیں۔
  آپ نے صرف سیدنا علی کے جمع کردہ قرآن کی بات کی اور سنیوں والے قرآن کا انکار کیا!!!
اب یہ آپ کا ذمہ ہے کہ ایسی روایت پیش کریں جس میں بیان ہوا ہو کہ سیدنا علی نے دور نبوی یا بعد میں قرآن مکمل جمع کیا اور پھر کسی ذریعے سے امت تک وہی قرآن پہنچایا۔
شیعہ سید کرار : یاد رکھیے گا
ان آیات سے صرف یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن جمع کرنے اور اس کی تفسیر بیان کرنے کی ذمہ داری لی ہے یہ دونوں کام ایک ساتھ ہونے ہیں الگ الگ نہیں ہونا۔
ممتاز قریشی : جب میں کوئی دعوی کروں گا تو دلیل بھی ضرور دوں گا۔
اس وقت آپ کے مؤقف کی روشنی میں گفتگو ہو رہی ہے۔
آپ دلیل آج دیں گے یا بروز قیامت؟؟
آیات   اللہ کا ذمہ

صفحہ 11 از 13