جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 12 از 13

  اب اللہ نے یہ ذمہ کیسے پورا کیا؟؟
اس نکتے پر کتنے دن بعد گفتگو کریں گے؟

آپ کی آسانی کے لیے نشان بھی لگادیے گئے ہیں۔لیں قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں قرآن معہ تفسیر لکھنے کی دلیل  وہ بھی رسول اللہ کے کہنے پر۔

چلیں اب وعدہ وفا کریں اور شیعت قبول کریں
جی جناب اعلان کریں آپ شیعت قبول کرتے ہیں
ممتاز قریشی : اتنا آسان ہے؟ روایت مکمل پڑھ چکا ہوں۔
اس سے انکار نہیں کہ سیدنا علیؓ قرآن لکھتے تھے، نبی کریمﷺ کے قرابت دار تھے۔ حافظ تھے۔
اس سے یہ ثابت کیسے ہوا کہ دور نبوی میں یا بعد از نبی کتابی شکل میں قرآن محفوظ کر کے براہ راست یا حکومت وقت کے ذریعہ وہی قرآن ہم تک پہنچا؟
جبکہ آپ تسلیم بھی کر چکے ہیں کہ حکومت وقت نے یہ تاریخی کام سر انجام دیا۔
شیعہ سید کرار : قرآن مکمل اپنے ہاتھ سے لکھنا ثابت ہوا ہے آپ اعتراف بھی کررہے ہیں اور مکر بھی رہے ہیں؟؟
اس تضاد کو ختم کریں ۔کیوں کہ اب وعدہ پورا کرنا ہے آپ نے
ممتاز قریشی : قرآن کریم کو محفوظ کرنے کا فریضہ اتنا مشہور و معروف ہے کہ آپ انکار نہیں کر سکتے۔ کتنے ہی صحابہ کرام حافظ تھے، عربوں کا حافظہ اس دور میں اتنا مضبوط تھا کہ طویل خطبے تک یاد کر لیتے تھے۔ قرآن تو بچوں کو بھی یاد کرایا جاتا تھا۔
دور نبویﷺ میں صحابہ کرامؓ سے بھی ثابت ہے کہ انہوں نے قرآن لکھا تھا۔
آپ اپنا مؤقف ثابت کر نہیں پا رہے اور مجھے کہہ رہے ہیں کہ مکر رہا ہوں۔ افسوس کی بات ہے۔

Sahih Bukhari Hadees # 5003

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُعَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : أَرْبَعَةٌ ، كُلُّهُمْ مِنْ الْأَنْصَارِ : أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، ومُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، وزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وأَبُو زَيْدٍ . تَابَعَهُ الْفَضْلُ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ،عَنْ ثُمَامَةَ ، عَنْ أَنَسٍ .

میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن کو کن لوگوں نے جمع کیا تھا، انہوں نے بتلایا کہ چار صحابیوں نے، یہ چاروں قبیلہ انصار سے ہیں۔ ابی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت اور ابوزید۔ اس روایت کی متابعت فضل نے حسین بن واقد سے کی ہے۔ ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے۔

شیعہ سید کرار : کہانیاں مت سنائیں جناب جو دلیل دی ہے اس پر کوئی اعتراض ہے تو کرلیں تاکہ پھر آپ وعدہ کے مطابق شیعت قبول کرسکیں
یہ جب ثابت ہوگا تب دیکھا جائے گا فی الحال میرا دعویٰ ثابت ہوا ہے اور آپ نے اپنا وعدہ پورا کرنا ہے
ممتاز قریشی : اعتراض تو اس وقت کرتا جب آپ کے مؤقف کی تائید بیان کی گئی ہوتی۔
آپ کے دعویٰ کا ایک حصہ ثابت ہوا کہ سیدنا علیؓ نے دور نبویﷺ میں قرآن لکھا۔ یہ تو کئی صحابہ کرامؓ سے بھی ثابت ہے۔
شیعہ سید کرار : اس حدیث کا رد اس کی اگلی پچھلی روایت میں ہے۔اس کے علاؤہ یہاں قرآن مجید کا رسول اللہﷺ کے حکم سے لکھوانا ثابت نہیں ہے اور نا ہی تفسیر کا ذکر ہے
میرا موقف ہی یہ تھا کہ مولا علی علیہ السلام نے مکمل قرآن اپنے ہاتھ سے لکھا۔
کریں ثابت۔
ممتاز قریشی : پھر میں ثابت کروں؟؟
آپ کے دعویٰ کا ایک حصہ ثابت ہوا کہ سیدنا علیؓ نے دور نبویﷺ میں قرآن لکھا۔ یہ تو کئی صحابہ کرامؓ سے بھی ثابت ہے۔
عالم صاحب۔۔ آپ اپنا مؤقف کب ثابت کریں گے؟
اس سے میں نے کب انکار کیا؟ میں تو کہتا آ رہا ہوں کہ دور نبویﷺ میں صحابہ کرامؓ قرآن لکھتے تھے۔
شیعہ سید کرار : کافی کی روایت غور سے پڑھیں میرا موقف حرف با حرف یہی ہے
ممتاز قریشی : آپ کو یہ ثابت کرنا تھا

ایسی روایت جس سے واضح ہو کہ آج امت کے پاس موجود قرآن صحابہ کرامؓ نے نہیں بلکہ سیدنا علی نے جمع کیا تھا اور امت تک کسی بھی ذریعے سے پہنچایا تھا وہ شیعہ والا قرآن سمجھا جائے گا۔

شیعہ سید کرار : کہاں ہے اس مفروضہ کی دلیل؟ کسی ایک صحابی کا حوالہ دیں کہ اس نے مکمل قرآن اپنے ہاتھ سے لکھا ہو
ممتاز قریشی : حدیث پیش کر چکا ہوں۔
شیعہ سید کرار : اسی پر دلیل دی ہے مولا علی علیہ السلام کا قرآن جمع کرنا اور اپنے ہاتھوں سے لکھنا مع تفسیر ثابت کیا ہے۔
ممتاز قریشی : یہ ایک حصہ ثابت ہوا۔ جس کا انکار نہیں۔ اصل نکتہ ثابت کریں۔
قرآن حصوں میں تو بے شمار صحابہ نے لکھ رکھا تھا۔ جتنے کاتبین وحی تھے سب کے پاس تھوڑا بہت لکھا ہوا موجود تھا۔
شیعہ سید کرار : لکھنے کا ذکر ہی نہیں ہے پوری روایت میں۔ اور چاروں نام یاد کرلیں تاکہ جب میں بطور رد چار نام دوں تو بھول نا جانا
ممتاز قریشی : کاتبین وحی نبی کریم سے سن کر گھر جا کر قرآن کو نہیں لکھتے تھے بلکہ نبی کریم اپنے سامنے لکھواتے تھے اور چیک بھی کرتے تھے،تصحیح بھی کرتے تھے۔
شیعہ سید کرار : اصل نکتہ بیان کریں کیا رہ گیا ہے
ممتاز قریشی : ایسی روایت جس سے واضح ہو کہ آج امت کے پاس موجود قرآن صحابہ کرامؓ نے نہیں بلکہ سیدنا علیؓ نے جمع کیا تھا اور امت تک کسی بھی ذریعے سے پہنچایا تھا وہ شیعہ والا قرآن سمجھا جائے گا۔
قرآن کیسے محفوظ کیا گیا؟ حکومت وقت سے مراد کون لوگ ہیں؟
شیعہ سید کرار : اس پر تو دلیل دی ہے۔۔۔۔دلیل میں کیا نہیں ہے؟
اپنے ہاتھ سے لکھ کر محفوظ کیا۔اس میں حکومت وقت کا کیا لینا دینا؟ کیا وہ ہاتھ پکڑ کر لکھواتی؟
ممتاز قریشی : جب مدعی بنوں گا تو ضرور اپنا مؤقف بھی دلیل سے ثابت کروں گا۔
ابھی مجھے بتائیں کہ آج سنیوں والا قرآن نہیں ہے تو ہم جو قرآن پڑھتے ہیں وہ ہم تک کیسے پہنچا؟ ذرائع کونسے ہیں؟
امت تک کیسے پہنچا؟ آپ کو الہام ہوگیا کہ آج ہم سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن پڑھتے ہیں؟

صفحہ 12 از 13