جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 13 از 13

شیعہ سید کرار : الہام کی کیا ضرورت ہے جب مولا علی علیہ السلام کے سوا کسی نے مکمل قرآن اپنے ہاتھ سے لکھنے کا دعویٰ ہی نہیں کیا؟
آئمہ معصومین علیہم السلام ذرائع ہیں مولا علی علیہ السلام سے امام حسن پھر امام حسین علیہ السلام اس طرح منتقل ہوا۔
ممتاز قریشی : مطلب آخری امام مہدی تک منتقل ہوتا رہا ہے؟ پھر ہم تک کس امام نے پہنچایا؟
پوری کمیٹی بنائی گئی، قرآن محفوظ کیا گیا ، مختلف شہروں میں ایک ایک نسخہ بھیجا گیا!!
آپ کو ابھی تک کسی ایک دعوے کی تلاش ہے۔
شیعہ سید کرار : یہ تو جہالت کی انتہا کردی جناب۔مولا علی علیہ السلام حاکم نہیں بنے کیا؟ امام حسن علیہ السلام کو اقتدار نہیں ملا کیا؟
ممتاز قریشی : اچھا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ سیدنا علی نے اپنے دور میں سنیوں کا قرآن منسوخ کر کے اپنا لکھا ہوا قرآن تقسیم کیا تھا؟
ممتاز قریشی : بیشک حق کبھی مغلوب نہیں ہوتا۔
شیعہ سید کرار : کمیٹی نے کیا کام کیا؟
ممتاز قریشی : ابھی اپنی جان چھڑائیں
شیعہ سید کرار : اسی لیے تو مولا علی علیہ السلام کے سوا کسی نے مکمل قرآن اپنے ہاتھ سے لکھنے کا دعویٰ نہیں کیا۔آپ اپنا اعتراض دلیل سے ثابت کریں یا شیعت قبول کریں
شیعہ سید کرار : سنیوں کا کونسا قرآن تھا؟
ممتاز قریشی : واہ۔شیعیت کی تبلیغ ایسے ہوتی ہے؟؟ تاریخی حقیقتوں کا انکار کردیا جائے!!
یہ علم ہی نہیں کہ ہم تک قرآن سیدنا علی نے کیسے پہنچایا!! بس کسی نہ کسی خفیہ طریقے سے پہنچ گیا!!!
بس رہے نام اللہ کا۔۔
شیعہ سید کرار : یہ خفیہ طریقے کی بات آپ کی ذاتی رائے ہے۔ شیعیت کی تبلیغ ایسی دلیل سے کی ہے جسے سنیوں کے مہا مفتی بھی توڑ نہیں سکتے۔
ممتاز قریشی : خفیہ نہ کہوں تو کیا کہوں؟ اس طریقے کو ظاہر آپ کر نہیں رہے ہو!!
کبھی اماموں تک مخصوص کرتے ہو کبھی امت تک بھی پہنچا دیتے ہو!! قرآن کے بارے بھی ایک مؤقف نہیں رکھتے ہو!! اللہ کی پناہ
الحمدلللہ۔۔ آج ہمارے پاس جو قرآن موجود ہے جس پر اجماع امت ہے۔ سیدنا علیؓ والا قرآن بھی یہی ہے اور تمام صحابہ کرامؓ نے بھی یہی قرآن جمع کیا ، محفوظ کیا اور امت تک پہنچایا۔
شیعہ سید کرار : یہ افسانے نا سنائیں کچھ علمی بات کریں
اسی لیے تو مولا علی علیہ السلام کے سوا کسی نے مکمل قرآن اپنے ہاتھ سے لکھنے کا دعویٰ نہیں کیا۔ آپ اپنا اعتراض دلیل سے ثابت کریں یا شیعت قبول کریں
ممتاز قریشی : اور آپ کے مؤقف کو بغیر دلیل کے حقیقت مان لیا جائے؟؟
بس بھائی۔
آپ کے لئے دعا کر سکتا ہوں۔
اللہ عزوجل ایسے بے دلیل عقائد سے ہم سب کو محفوظ رکھے۔ آمین۔
شیعہ سید کرار : طریقہ واضح ہے حکومت وقت نے فوٹو کاپیاں کیں اور حکومت مولا علی علیہ السلام کو ملی ان کے بعد امام حسن علیہ السلام کو ملی۔ان کے زمانے میں قرآن مجید کی کاپیاں ہوئیں اس میں کیا خفیہ بات ہے؟
ممتاز قریشی : گفتگو یہیں ختم کرتے ہیں۔
فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑا جاتا ہے۔
اللہ حافظ
شیعہ سید کرار : قرآن اور حدیث دلیل نہیں مانتے اب؟ یا اپنے جھوٹے مذہب کے دفاع میں کچھ نہیں بچا؟
ممتاز قریشی : آپ کا وقت پورا ہوگیا۔ اب آرام کرنے دیں۔

آخر میں شیعہ عالم سید کرار حیدر زیدی پہلے جو دعویٰ کرتے رہے اور جو موقف ثابت کرنے کا کہتے رہے اس کا اسکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں۔

شیعہ عالم سید کرار حیدر زیدی کو بار بار رعایتیں دی گئی ، ان کی تمام باتیں قبول کرتے ہوئے انہیں دلیل سے اپنا موقف ثابت کرنے کاو کہا گیا حتی کہ شیعہ کتب کی ضعیف ترین روایات سے اپنے موقف کو ثابت کرنے کو کہا گیا لیکن وہ پھر بھی اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
کافی کی روایت کے بعد موصوف خود فرما رہے ہیں کہ انہوں نے کیا ثابت کیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔

آج کے شیعہ رافضیوں کی چال بازیوں، لفاظیوں اور کذب بیانیوں سے اللہ عزوجل ہم سب کو محفوظ رکھے آمین۔

پی ڈی ایف

ڈاون لوڈ

 


صفحہ 13 از 13