جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 2 از 13

جواب دیں۔
شیعہ سید کرار : جواب سبعہ احرف کا موضوع ختم ہونے پر انشاء اللہ دلیل کے ساتھ دیا جائے گا
ممتاز قریشی: اس گروپ کے سنی ممبرز دیکھ لیں۔ شیعہ کا طریقہ واردات یہی ہوتا ہے۔
شیعہ سید کرار : گفتگو سبعہ احرف پر ہی تھی
آپ نے اعتراف کیا ہے یا اعتراض؟؟ یا دونوں؟؟
ممتاز قریشی: سنیوں کا قرآن تو آج ہے ہی نہیں۔
سوال یہ ہے کہ شیعوں کے پاس قرآن وہ ہے جو سیدنا علی نے جمع کیا تھا۔ تو اس کا ثبوت کیا ہے؟
میں تو آپ کی بات لیکر گفتگو کر رہا ہوں۔
آپ ہی سچے ہیں تو ثابت کردیں۔ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
شیعہ سید کرار : میری بات تو سبعہ احرف سے متعلق سنیوں کے عقیدے پر ہے
ممتاز قریشی: سبعہ احرف اور سنیوں کا قرآن تو آپ کے نزدیک ہے ہی نہیں۔
جو آج قرآن موجود ہے۔ اس پر گفتگو کرنے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟
شیعہ سید کرار : آپ کیوں بھاگ رہے ہیں سبعہ احرف سے؟؟
چلیں ایک کام کریں۔آپ اعلان کریں جو یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ قرآن سبعہ احرف میں نازل ہوا ان پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو
میں پھر آپ کی بات پر آتا ہوں
ممتاز قریشی: میں تو آپ کی بات تسلیم کر رہا ہوں۔
تسلیم کیا آج سنیوں کا قرآن ہے ہی نہیں۔
اب آئیں اس قرآن پر جو بقول آپ کے سیدنا علی نے جمع کیا تھا۔
شیعہ سید کرار : میری بات تسلیم کررہے ہیں تو ایک بار
آپ اعلان کریں جو یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ قرآن سبعہ احرف میں نازل ہوا ان پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو
ممتاز قریشی: اس سے کیا ہوگا؟ آج کا قرآن کس کھاتے میں ڈالیں گے؟
پہلے اس پر ہم سب کا ایمان مضبوط کریں۔ ہم یہ جاننے کے لئے بے تاب ہیں کہ موجودہ قرآن سیدنا علی نے واقعی جمع کیا تھا یا آپ نے کذب بیانی کی ہے۔
شیعہ سید کرار : آپ میری بات ماننے کا اعتراف کرچکے اور اب میری بات سے اختلاف بھی کررہے ہیں۔ پہلے اپنا ذہن صاف کریں۔
ممتاز قریشی: آج کا قرآن شیعوں کا ہے اور سیدنا علی نے جمع کیا تھا
کیا آپ اس مؤقف پر قائم ہیں یا بغیر غور کئے لکھ دیا تھا۔
شیعہ سید کرار : بے شک
ممتاز قریشی: سنیوں والا قرآن تو آج بقول آپ کے ہے ہی نہیں۔
ظاہر ہے جو قرآن آج ہے۔ گفتگو اسی پر ہوگی۔
جس کا وجود ہی نہیں۔ اس پر گفتگو کا شوق
اور جو موجود ہے۔۔ اس پر گفتگو کرنے سے ٹال مٹول
ممبرز اب یہ عالم صاحب۔۔ جو دعوی کرچکا ہے اس پر بات نہیں کرے گا۔
مر جائے گا۔۔قیامت آجائے گی لیکن شیعہ کبھی بھی آج کے قرآن کو سیدنا علی سے جمع کرنا ثابت نہیں کر سکتا ۔

شیعہ سید کرار : آپ اعلان کردیں تاکہ گروپ ارکان کو پتہ چلے کہ آپ میری بات سے متفق ہیں۔ اور آپ سبعہ احرف والے قرآن کو تحریف قرآن سمجھتے ہیں
یہ ثابت کروں گا ایک بار آپ سبعہ احرف میں نازل ہونے والے قرآن کو تحریف قرآن مان کر اس پر لعنت بھیج دیں بس
ممتاز قریشی: میں اس وقت اعلان کروں گا جب آپ موجودہ قرآن کو سیدنا علی کا جمع کردہ ثابت کردیں گے۔
بیچ میں وحید کاظمی شیعہ کا لقمہ : مولاؑ علیؑ نے ہی جمع کیا اس لیے تو واقعہ قرطاس میں اپ کے مرشد عمر صاحب نے *حسبنا کتاب اللہ* کا نعرہ لگایا۔قرآن جمع شدہ تھا تو عمر نے قرآن کو *کتاب* کہا کیونکہ جو چیز جمع نہ ہو منتشر ہو وہ *کتاب* نہیں ہوتی۔
ممتاز قریشی: یہ دلیل ہے؟
شیعہ سید کرار : عقل والو کے لیے
اس کا مطلب آپ نے اوپر متعدد بار جھوٹ بولا کہ آپ مجھ سے متفق ہیں اور آپ سبعہ احرف میں نازل ہونے والے قرآن پر عقیدہ رکھتے ہیں؟؟
ممتاز قریشی: اگر کوئی آپ سے متفق ہوجائے تو اسے دلائل دیکر مطمئن نہیں کریں گے کہ واقعی قرآن سیدنا علی کا جمع کردہ ہے۔ تاکہ آپ سے متفق ہونے پر اسے افسوس نہ ہو؟
شیعہ سید کرار : مجھ سے جو متفق ہوگا۔ وہ میری بات مانے گا یا اپنی بات مجھ سے منوائے گا؟
ممتاز قریشی: آپ کی بات مان لی۔لیکن ثابت قدم کیسے رہوں۔ اگر آپ جھوٹے ہوئے تو میری آخرت خراب ہوجائے گی۔اپنی بات کا ثبوت دیں۔
شیعہ سید کرار : پہلے اپنا ذہن کلیئر کریں
قرآن سبعہ احرف میں نازل ہوا یہ تحریف قرآن کے عقیدے کی بنیاد ہے
اس سے بیزاری کیوں نہیں؟؟؟
اور اگر اس پر شک ہے تو کھل کر وہ شک بیان کریں کہ کس طرح سبعہ احرف والا قرآن حقیقت ہے
ممتاز قریشی: میرا ذہن آپ کی بات سے کلیئر ہوگیا۔
 آج سنیوں والا قرآن ہے ہی نہیں۔
اب مجھے شرمندہ نہ کریں کہ میں نے آپ کی بات مان کر غلطی کر لی۔
اپنی بات کو ثابت کریں۔
شیعہ سید کرار : سبعہ احرف کے تحریف قرآن کے عقیدے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟؟؟
آئے تو آپ تحریف قرآن کے موضوع پر بات کرنے تھے نا؟
ممتاز قریشی: میں نے تو دونوں ہاتھ اٹھا لئے۔
آپ ہی سچے۔اب اپنی سچائی ثابت کردیں تاکہ ہم سب کا ایمان مضبوط ہوجائے۔

صفحہ 2 از 13