جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 4 از 13

شیعہ سید کرار : یہ رعایت وضاحت طلب ہے
ممتاز قریشی: پوچھیں
شیعہ سید کرار : وضاحت یہ مطلوب ہے کہ آج ہمارے پاس قرآن سے مراد کیا ہے؟
آپ نے اہل سنت کے تمام عقائد کو غلط بھی کہا ہے یاد رکھیے گا یہ مستقبل میں بھی آپ کو یاد دلاتا رہوں گا۔
ممتاز قریشی: ظاہر ہے جب شیعہ عقائد دلیل سے ثابت ہوں گے تو اہلسنت عقائد غلط ثابت ہوجائیں گے۔آپ دلیل کی طرف آ ہی نہیں رہے۔
ہونا تو یہ چاہئے کہ رعایت سے پہلے ہی آپ صحیح روایات کا ڈھیر لگا دیتے۔ ظاہر ہے قرآن پر ایمان کا مسئلہ ہے۔ قرآن بھی وہ جوسیدنا علی نے جمع کیا تھا اور آج ہمارے گھروں میں ہے۔
شیعہ سید کرار : ایمان کی مضبوطی کے لیے ایک فرمان ہی کافی ہے جناب والا
اب آپ نے اپنا موقف ہی تبدیل کرلیا ہے اوپر آپ نے اہل سنت کے تمام عقائد کو غلط کہا شیعہ تمام عقائد کو صحیح تسلیم کیا صرف اپنے ایمان کی کمزوری کی بات کی تھی۔
لیکن اب یہاں موقف آپ نے تبدیل کرلیا اتنی جلد اپنا ہی موقف سے پھرنے کی وجہ ضرور بتانا تمام گروپ ممبران کو
ممتاز قریشی: بغیر دلیل کے تسلیم کیا ہے۔۔ دلیل دیکر میرے اقرار کو مضبوط کردیں۔
کیا کوئی مشکل فرمائش کر رہا ہوں؟
شیعہ سید کرار : اپنے اس موقف پر استقامت دکھائیں اور اس موقف میں جو ترمیم کی اس سے رجوع کریں تاکہ آگے بڑھیں
ممتاز قریشی: میں تو کہہ رہا ہوں شیعیت کی تبلیغ کریں۔ میں شیعہ ہوجاؤں گا۔
دلیل تو دینی ہوگی ورنہ آپ کی بات تسلیم کرنے کا افسوس رہے گا۔ بلکہ یہاں موجود سب شیعہ بھی افسوس کریں گے کہ بغیر دلیل کیسے ایک عقیدہ بنالیا گیا ہے!!
استقامت بغیر دلیل کے ہونا ممکن نہیں ہے۔
یا بچہ بن جاؤں؟؟
شیعہ سید کرار : قائم ہیں آپ اس پر
ہمارے عقیدے غلط
آپ کے تمام عقیدے سچے
لیکن دلیل دیں گے تو ایمان مضبوط ہوگا ورنہ ایمان کمزور رہے گا۔
ممتاز قریشی: جی بالکل
دلیل دیں۔
دلیل؟؟
شیعہ سید کرار : آپ تو اپنی ہی بات پر استقامت نہیں دکھا پارہے
دلیل صرف ایمان مضبوط کرنے کے لیے مانگ رہے ہیں نا تاکہ آپ کا ایمان کمزور نا رہے باقی دونوں باتوں پر تو قائم ہیں نا
ممتاز قریشی: کیا آپ چاہتے ہیں کہ جیسے دوسرے شیعہ ہیں بغیر دلیل کے شیعہ عقائد مانتے ہیں میں بھی مان لوں اور استقامت دکھاؤں؟
شیعہ سید کرار : دلیل صرف ایمان مضبوط کرنے کے لیے مانگ رہے ہیں نا تاکہ آپ کا ایمان کمزور نا رہے باقی دونوں باتوں پر تو قائم ہیں نا
ممتاز قریشی: ظاہر ہے شیعہ عقیدہ تسلیم کرنے کے بعد دلیل ایمان کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے۔ بغیر دلیل استقامت کیسے؟؟
جی جی بھائی
شیعہ عقیدے درست۔ آج ہمارے پاس جو قرآن ہے وہ سیدنا علی کا جمع کردہ ہے۔
اب اس بے دلیل ایمان کو مضبوط بھی کریں۔۔ دلیل دیں۔
شیعہ سید کرار : اس کا مطلب آپ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ سنی مذہب کے تمام عقائد غلط ، شیعہ مذہب کے تمام عقائد درست اب صرف آپ کےآج تک کے ایمان کی کمزوری دور کرنے کے لیے آپ مجھ سے دلیل مانگ رہے ہیں
ممتاز قریشی: شیعہ عقائد پر دلیل مانگنا گناہ ہے؟
یہ مؤقف بے دلیل ہے۔ جبتک آپ دلیل نہیں دیں گے مستقل کیسے قائم رہنا چاہیے؟
ایک اور رعایت دیتا ہوں
آپ شیعہ غیر معتبر کتب کی ضعیف روایات سے ثابت کریں کہ آج ہمارے پاس قرآن دراصل سیدنا علی کا جمع کردہ ہے۔
شیعہ سید کرار : چلیں جی بہت شکریہ ممتاز قریشی صاحب کہ آپ نے اعلان کیا کہ اہل سنت کے تمام عقائد غلط ہیں۔ شیعہ کے تمام عقائد صحیح ہیں صرف آج تک کی آپ کی ایمان کی کمزوری دور کرنے کے لیے آپ شیعہ کتب سے حوالے طلب کررہے ہیں۔
سب سے پہلے میں قرآن سے دلیل دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن تو سمجھ لیتے ہیں نا ممتاز قریشی صاحب؟
آپ کا اعلان مل چکا، موقف بھی ہمارے پاس محفوظ ہوگیا آپ کا۔ آگے چلیں۔
قرآن سے ثابت کریں گے کہ سیدنا علی نے قرآن جمع کیا جو آج ہم پڑھتے ہیں؟

شیعہ سید کرار : قرآن سے بھی اور اپنی اصول کافی سے بھی ثابت کروں گا۔
ممتاز قریشی: اب گفتگو نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔دلیل دیں۔
شیعہ سید کرار : جی تو بتائیں قرآن سمجھ لیتے ہیں یا ایمان کی کمزوری اس راہ میں بھی رکاوٹ ہے؟
ممتاز قریشی: دلیل دیں

شیعہ سید کرار : قرآن سے دلیل


إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ


سمجھ آئی قرآن کی آیات مبارکہ؟
ممتاز قریشی: استدلال؟
شیعہ سید کرار : قرآن کا جمع کرنا اور اس کی تفسیر بیان کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے لیا
ممتاز قریشی: مطلب اس سے آپ جو چاہیں سمجھیں اور سمجھائیں؟؟؟
شیعہ سید کرار : آپ جو سمجھیں ہیں وہ بتادیں
ممتاز قریشی: آپ کو ثابت کیا کرنا تھا؟
شیعہ سید کرار : یہ بھی بھول گئے آپ؟
ممتاز قریشی: قرآن سے ثابت کریں گے کہ سیدنا علی نے قرآن جمع کیا جو آج ہم پڑھتے ہیں؟

آپ شاید بھول گئے ہیں۔
آپ نے یہ جواب دیا تھا۔
صرف قرآن ہی نہیں اس کی تفسیر بھی ۔مولا علی علیہ سلام نے جمع کی۔
اس لئے پہلے قرآن تو ثابت کریں۔
شیعہ سید کرار : الگ الگ تھوڑی ثابت ہوگا۔ایک ساتھ ہی ثابت ہوگا۔
یہ پڑھا تھا؟

صرف قرآن ہی نہیں بلکہ تفسیر قرآن بھی جمع کی تھی۔البتہ تفسیر قرآن سے امت محروم ہوگئی خلفا ثلاثہ کی وجہ سے لیکن یہ بات بعد میں۔
ممتاز قریشی:


تبارک الذی سورہ القيامة : آیت 17
اِنَّ عَلَیۡنَا جَمۡعَہٗ وَ قُرۡاٰنَہٗ ﴿ۚۖ۱۷﴾


اسکا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے (١)


فَاِذَا قَرَاۡنٰہُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَہٗ ﴿ۚ۱۸﴾


ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں (١)


فَاِذَا قَرَاۡنٰہُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَہٗ ﴿ۚ۱۸﴾


ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں (١)


ثُمَّ اِنَّ عَلَیۡنَا بَیَانَہٗ ﴿ؕ۱۹﴾


پھر اس کا واضح کر دینا ہمارا ذمہ ہے۔
قرآن سے ثابت کریں گے کہ سیدنا علی نے قرآن جمع کیا جو آج ہم پڑھتے ہیں؟


اس آیت سے یہ کیسے ثابت ہوا کہ سیدنا علی نے قرآن جمع کیا اور اب ہمارے گھروں میں وہی قرآن ہے؟

صفحہ 4 از 13