جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 5 از 13

شیعہ سید کرار : جی جی قرآن اور اس کی تفسیر کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ لے رہا ہے
ممتاز قریشی: اللہ تعالی اور سیدنا علی میں کوئی فرق نہیں ہے؟ معاذاللہ
شیعہ سید کرار : وہ تو اصول کافی سے ثابت ہوگا۔جناب والا۔آگے کیوں بھاگے جارہے ہیں۔
آیت سمجھ نہیں آئی؟
ممتاز قریشی: یہ آیات کیوں پیش کیں؟ ان سے کیا ثابت ہوا؟
شیعہ سید کرار : ان آیات سے صرف یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن جمع کرنے اور اس کی تفسیر بیان کر نے کی ذمہ داری لی ہے یہ دونوں کام ایک ساتھ ہونے ہیں الگ الگ نہیں ہونا۔
ممتاز قریشی: اس پر اختلاف کس کو ہے؟ جس پر اختلاف ہے۔ اس پر دلیل دیں۔
سنیوں والا قرآن تو ہے نہیں۔
سیدنا علی نے دور نبوی میں قرآن جمع کر لیا تھا ، اسی لئے حضرت عمر نے حسبنا کتاب اللہ کہا تھا۔
اب اسے ثابت کون کرے گا؟؟
لقمہ وحیدکاظمی شیعہ : کیوں جناب یہ ثلاثہ کا کھودہ نہیں بلکہ آل محمدؐ کا در ہے۔ امام اہل سنت ابوشکور سالمی الکبشی نے *تمہید* میں تسلیم کیا کہ مولا علیؑ نے قرآن جمع کیا لم یتفق علیہ الصحابہ و المسلمین کہ صحابہ(دراصل ثلاثہ) و مسلمان اس پے متفق نہ ہوئے۔
شیعہ محدث شیخ مفید رح نے *جامع القرآن* رسالہ مکمل اس بات پے لکھا ہے کہ قرآن مولا علیؑ نے جمع کیا اور اس سلسلہ میں اہلبیتؑ و صحابہؓ سے ١٣ صحیح الاسناد احادیث نقل کر کے *تواتر* کا حکم لگایا ہے۔
شیعہ سید کرار : پھر آگے بھاگ رہے ہیں۔ قران کی جو آیات پیش کی اس پر جو میں نے استدلال کیا اس پر کوئی اعتراض تو نہیںَ؟
ممتاز قریشی: کوئی اختلاف نہیں ہے۔
شیعہ سید کرار : بہترین ہوگیا، اب میں اصول کافی کی روایت دیتا ہوں جس میں مولا علی علیہ سلام خود بیان کررہے ہیں انہوں نے نبی کریم پر نازل ہونے والے قرآن کو اپنے ہاتھوں سے لکھا۔

ممتاز قریشی: اپنے ہاتھوں سے تو کئی صحابہ نے لکھا۔۔ کاتبین وحی کی بڑی فہرست ہے۔
شیعہ سید کرار : سوچ لیں۔ آگے اختلاف کی گنجائش نہیں ہوگی پھر سنیوں کا اختلاف ہی قرآن کی ان آیات کے استدلال پر ہوتا ہے
ممتاز قریشی: آگے نہیں بھاگ رہا، آپ اصل نکتہ پر ابھی تک نہیں آ رہے۔
تفسیر پر اختلاف ممکن ہے۔ اہل تشیع کے ہاں بھی اختلاف ہے۔ لیکن قرآن سمجھنے اور حق دکھانے کی ذمہ داری اللہ عزوجل کی ہے۔
شیعہ سید کرار : تو پہلے اختلاف کلیئر کرلیں
ممتاز قریشی: اصل نکتہ پر آئیں۔آج ہم سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن پڑھتے ہیں؟
شیعہ سید کرار : آج کے پبلشر بھی کاتب کہلاتے ہیں۔ میں مکمل قرآن اور تفسیر پر بات کررہا ہوں دکھائیں کس صحابی نے رسول اللہ کےسامنے یہ دعویٰ کیا
ممتاز قریشی: آپ کا مؤقف اور آپ کے دلائل سے حق واضح ہوچکا ہے۔
آپ شیعہ غیر معتبر کتب کی ضعیف روایات سے ثابت کریں کہ آج ہمارے پاس قرآن دراصل سیدنا علی کا جمع کردہ ہے۔
اس رعایت کا فائیدہ اٹھائیں۔ مزید کوشش کریں۔
آج ہم سیدنا علی کا جمع کردہ قرآن پڑھتے ہیں؟
لقمہ وحید کاظمی شیعہ : جی جمع کردہ مولا علیؑ ہی پڑھتے ہیں لیکن ترتیب کے آگے پیچھے کرنے کا سہرہ عثمان صاحب کے سر پے ہیں جس سےمتعلق خود اہل سنت کہتے ہیں کہ *قرآن کی موجودہ ترتیب نزولی کے مطابق نہیں*۔
دوسرا یہ کے آئمہ اہل بیتؑ نے اس کی تصدیق فرمائی۔
ممتاز قریشی: اب یہاں شیعہ عالموں کا جمع بازار شروع ہوگا
مچھلی منڈی لگے گی۔اصل بات پر دلیل کوئی نہیں دے گا۔
وحید صاحب۔آپ سے اسی کمنٹ پر الگ گفتگو کروں گا۔ ابھی خاموش رہیں۔
آپ کی کلاس تو اس کمنٹ پر اچھی خاصی لوں گا۔
وحید کاظمی شیعہ: ساری زندگی جن کے بزرگ *لولا علیؑ لھلک عمر* کی صدا لگاتے رہے ان کی اولاد ہماری کلاس لینے کے در پے ہیں۔
ان ھذا لشئی عجیب
ممتاز قریشی: مطلب اہل تشیع سیدنا علی سے دین لیتے ہیں؟
وحید کاظمی شیعہ: جی الحمدللہ
ممتاز قریشی: ہم تو آج بھی ببانگ دھل اہل بیت کو اہلسنت سمجھتے ہیں۔
وحید کاظمی شیعہ: آپ سمجھتے ہی ہر بنص قرآن *و ان من شیعتہ لابراہیم* مانتے ہیں

ممتاز قریشی: ثابت کرسکتے ہیں یہ حیدر صاحب کی طرح لفاظی کرتے رہیں گے؟

اہل تشیع سیدنا علی سے دین لیتے ہیں؟
وحید کاظمی شیعہ: تاریخ میں مشہور ہے۔ نہج البلاغہ زندہ معجزہ ہے
ممتاز قریشی: صرف ایک سادہ سوال
اصول اربعہ میں سیدنا علی سے کتنی روایات ہیں؟
وحید کاظمی شیعہ: بہت ساری پورا دین ہی اولاد علیؑ سے ہیں اصول اربعہ پے ہمارا انحصار اہل سنہ کی طرح صحاح ستہ جیسا نہیں بلکہ دوسری کتب احادیث بھی ہے
ممتاز قریشی: اولاد علی کے متعلق سوال ہی نہیں پوچھا۔
مطلب اہل تشیع سیدنا علی سے دین لیتے ہیں؟
چلیں رعایت دیتا ہوں۔
بتائیں شیعہ کس امام سے دین لیتے ہیں؟
وحید کاظمی شیعہ: عجیب مینٹل انسان ہو رعایت کیسی!
چلیں رعایت ختم۔
سیدنا علی سے شیعیت ثابت کریں۔
وحید کاظمی شیعہ: بس
ممتاز قریشی: کیا بس
سوال مشکل ہے؟ اسی لئے میں بہت کم گروپس میں آتا ہوں۔
آپ لوگوں کے پاس سوائے باتوں کے کچھ نہیں ہے۔
وحید کاظمی شیعہ: صفات الشیعہ شیخ صدوق میں باسناد صحیح روایات شیعوں کی شان میں بزبان روایات مرتضوی موجود ہے
ممتاز قریشی: یہ اصول اربعہ کی کتاب ہے؟
وحید کاظمی شیعہ: کیوں جناب اصول اربعہ کے علاوہ دوسری تمام کتب ناقابل قبول ہے!
ممتاز قریشی: مطلب اصول اربعہ دین کی بنیادی کتب نہیں ہیں؟
وحید کاظمی شیعہ: نیز *حدیث کساء* میں بزبان حیدر کرارؑ شیعوں کی عظمت
ممتاز قریشی: اصول اربعہ سے دین لیتے ہیں یا آجکل معیار بدل دیا گیا ہے؟
نہج البلاغہ سے شیعہ دین لیتے ہیں؟
وحید کاظمی شیعہ: آپ کے لفاظی والے اعتراض کا جواب دیا۔ دوسرا یہ کے الحمدللہ نہج البلاغہ سے دین لیا جا سکتا ہے اور لیا ہے کیونکہ کلام حیدر کرار ہے
ممتاز قریشی: نہج البلاغہ کو من وعن سچا سمجھتے ہیں؟
وحید کاظمی شیعہ: الحمدللہ
اہل سنت اپنے اس بالو کو سمجھائے کے پہلے شرائط کلام پڑھو پھر بات کیا کرو

صفحہ 5 از 13