جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 6 از 13

شیعہ کا کوئی ایک عقیدہ
دلیل   فرمان سیدنا علی
کتب   اصول اربعہ
وحید کاظمی شیعہ: جی اصول اربعہ بنیادی کتب ہے لیکن فقط اصول اربعہ ہی نہیں ہر حدیث کی کتاب
ممتاز قریشی: ٹھیک ہے۔
لیکن سوال وہی رہے گا۔
سیدنا علی سے شیعیت ثابت کریں۔
شیعہ کا کوئی ایک عقیدہ
دلیل  فرمان سیدنا علی
کتب  اصول اربعہ یا شیعہ معتبر کتب
اب ٹھیک ہے؟
وحید کاظمی شیعہ: جا او پاگل انسان۔
*اعرض عن الجاھلین*
مجھے پتہ ہے آخر میں یہی جواب دیں گے۔
لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اتنا جلدی اس قسم کا جواب آئے گا۔
گروپ کے لوگ شیعہ و سنی دیکھ لیں۔
لفاظی کے ماہر کس طرح اپنی باتوں میں پھنستے ہیں!!
اگر کوئی انہیں سچا تسلیم کرے تو کیسے کرے؟؟
انہیں اعتراضات کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔
شیعہ سید کرار : یہ سمجھ نہیں آیا یا اب بھولے بن رہے ہو؟
قرآن سے بھی اور اپنی اصول کافی سے بھی ثابت کروں گا۔
ممتاز قریشی: کیا ثابت کریں گے؟ اب آپ خود لکھ کر بتائیں۔ سحری کے بعد حاضر ہوتا ہوں۔
شیعہ سید کرار : جب بھی حاضر ہوں تو اپنی بات کی وضاحت کردیجئے گا
ممتاز قریشی: کس بات کی وضاحت؟؟ آپ کو دلیل دینی ہے۔تاکہ آپ کی بات پر واقعی ایمان رکھا جاسکے۔
شیعہ سید کرار : قرآنی آیات جو پیش کی اور اس پر جو وضاحت میں نے کی اس کی وضاحت
ممتاز قریشی: قرآنی آیات آپ کے مؤقف سے مطابقت ہی نہیں رکھتیں۔
دلیل ایسی دیں جو آپ کے مؤقف کی تائید کرے۔
شیعہ سید کرار : قرآنی آیات سے کیا سمجھے وہ بتادیں
ممتاز قریشی: قرآنی آیات میں قرآن جمع کر کے کتابی شکل میں محفوظ کرنا اور امت تک اصل حالت میں پہنچانے کے ذرائع کا ذکر ہی نہیں ہے۔
جبکہ ہمارہ موضوع یہی ہے۔
شیعہ سید کرار : بس یہی بات تھی ان آیات مبارکہ میں؟؟؟ اور کچھ نہیں ہے؟؟
ممتاز قریشی: یہی بات نہیں تھی قرآن میں۔ آپ الٹا سمجھ رہے ہیں۔جو بات ہونی چاہئے وہ بیان ہی نہیں ہوئی ہے۔
قرآنی آیات میں قرآن جمع کر کے کتابی شکل میں محفوظ کرنا اور امت تک اصل حالت میں پہنچانے کے ذرائع کا ذکر ہی نہیں ہے، جبکہ ہمارہ موضوع یہی ہے۔
شیعہ سید کرار : ٹھیک تو میری پیش کردہ آیات سے آپ نے بس یہی مطلب لیا ہے باقی مطالب چھوڑ دیے ہیں۔لہذا اب ان کی وضاحت میں کرتا ہوں
ممتاز قریشی: یہی مطلب نہیں لیا بلکہ یہی مطلب ان آیات میں بیان ہی نہیں ہوا۔
میری بات سمجھنا مشکل ہے؟ یا سمجھا نہیں چاہ رہے۔
شیعہ سید کرار : پھر جو مطلب آیات میں بیان ہوا صرف وہ بیان کردیں
قرآن سے دلیل


إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ


یہ دلیل دی ہے قرآن مجید سے فی الحال۔۔۔۔۔۔

اسے سمجھیں پھر مولا علی علیہ السلام کے فرمان عالی شان پر آتا ہوں
میرا یہ دعویٰ بھولنا مت
صرف قرآن ہی نہیں بلکہ تفسیر قرآن بھی جمع کی تھی۔البتہ تفسیر قرآن سے امت محروم ہوگئی خلفا ثلاثہ کی وجہ سے۔لیکن یہ بات بعد میں۔
ممتاز قریشی: آپ کا مؤقف کچھ اس طرح ہے۔
.1 آج سنیوں والا قرآن نہیں ہے بلکہ آج شیعوں والا قرآن ہے۔
.2 سیدنا علی نے قرآن جمع کیا تھا جو آج موجود ہے۔ .3 حضرت عمر فاروقؓ کا حسبنا کتاب اللہ کہنا بھی اس لئے تھا کہ دور نبوی میں سیدنا علی نے قرآن جمع کر کے امت میں بانٹ دیاتھا۔
اس سے متفق ہیں ؟
شیعہ سید کرار : عجیب بندے ہو ادھر ادھر کی ہانکنے لگ جاتے ہو جو میں لکھ چکا وہ پڑھتے نہیں
ممتاز قریشی: کیا میں نے آپ کے مؤقف کی غلط ترجمانی کی ہے؟ درستگی کردیں تاکہ کلیئر ہوجائے۔
آپ کا مؤقف کچھ اس طرح ہے۔
.1 آج سنیوں والا قرآن نہیں ہے بلکہ آج شیعوں والا قرآن ہے۔
.2سیدنا علی نے قرآن جمع کیا تھا جو آج موجود ہے۔
.3 حضرت عمر فاروقؓ کا حسبنا کتاب اللہ کہنا بھی اس لئے تھا کہ دور نبوی میں سیدنا علی نے قرآن جمع کر کے امت میں بانٹ دیاتھا۔
کیا پوری گفتگو میں آپ اس مؤقف کو بیان نہیں کرتے رہے؟ کوئی غلط بات لکھ دی ہے؟
نماز کا وقت ہوگیا ہے۔
اللہ حافظ۔

شیعہ سید کرار : جی ادھوری اور اپنی ذاتی رائے دونوں شامل ہیں اس میں
میرا اصل دعویٰ
صرف قرآن ہی نہیں بلکہ تفسیر قرآن بھی جمع کی تھی۔البتہ تفسیر قرآن سے امت محروم ہوگئی خلفا ثلاثہ کی وجہ سے۔

ممتاز قریشی: مطلب تین گھنٹے آپ کے جس مؤقف پر گفتگو ہوتی رہی وہ اصل دعوی تھا ہی نہیں؟ ڈرامہ تھا؟
یہ اصل دعوی ہے , پہلے نقلی دعوی تھا؟ یا ایسے ہی بول دیا تھا؟ جھوٹ بولنا اچھی بات ہے؟
شیعہ سید کرار : تین گھنٹے میں یہی ثابت کرتا رہا اور اسی پر آپ نے سنی مذہب کے ہرعقیدے کو جھوٹا کہا اور شیعہ مذہب قبول کرنے کی بات کی اور اب پھر مکرنا چاہتے ہو؟؟
نقلی دعویٰ پر آپ نے شیعہ مذہب قبول کرنے کا کہہ کر سنی مذہب کے ہر عقیدے کو جھوٹا کہہ دیا؟
ممتاز قریشی: شیعہ عقیدہ تو اب بھی قبول کرنے کو تیار ہوں۔
آپ نے جو مؤقف بیان کیا اسے ثابت کون کرے گا؟ ایسے ہی بے دلیل شیعیت قبول کرلوں؟
شیعہ سید کرار : وہی ثابت کررہا ہوں تم خود پٹری سے اتر جاتے ہو
میرا اصل دعویٰ
صرف قرآن ہی نہیں بلکہ تفسیر قرآن بھی جمع کی تھی البتہ تفسیر قرآن سے امت محروم ہوگئی خلفا ثلاثہ کی وجہ سے۔

مولانا علی معاویہ: جاھل
بارہویں امام العجل کی وجہ سے امت محروم ھے کیونکہ علی رض کا جمع کردہ قرآن اسی کے پاس ہے تفسیر والا. بقول شیعہ
شیعہ سید کرار: پہلے دوسرے اور تیسرے خلفاء کی وجہ سے امت قرآن مجید کی حقیقی تفسیر سے محروم ہوئی ہے ۔اوپر ایک حوالہ دیا جاچکا ہے ۔
علی معاویہ: لیکن شیعہ مذھب کے مطابق تو بارہویں امام العجل کے پاس ھے وہ قرآن..
تو خلفاء کا کیا قصور؟
قصور خلفاء کا اور محروم شیعہ ہیں.. یہ کیا چکر ھے
شیعہ سید کرار : خلفاء نے اقتدار کے لالچ میں ٹھکرایا اس تفسیر کو اگر نا ٹھکراتے تو امت محروم نا ہوتی۔
قرآن مجید کی تین آیات پیش کی ہیں۔وہ سمجھ آئیں تو آگے چلیں۔
ممتاز قریشی: ان سے آپ کا مؤقف کیسے ثابت ہوا؟
شیعہ سید کرار : دلیل دی ہے قرآن مجید سے فی الحال۔
اسے سمجھیں پھر مولا علی علیہ السلام کے فرمان عالی شان پر آتا ہوں
ممتاز قریشی: ان آیات سے آپ کا مؤقف کیسے ثابت ہوا؟
شیعہ سید کرار : اس سے کیا ثابت ہوا وہ آپ بیان کریں اب تک

صفحہ 6 از 13