جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز…

جامع القرآن کون؟  سید کرار حیدر زیدی(اہل تشیع) اور ممتاز قریشی (اہلسنت) کے مابین دلچسپ مکالمہ اور شیعوں کا دجل

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 9 از 13

وحید کاظمی کا جواب : مولاؑ علیؑ نے ہی جمع کیا اس لیے تو واقعہ قرطاس میں اپ کے مرشد عمر صاحب نے *حسبنا کتاب اللہ* کا نعرہ لگایا۔قرآن جمع شدہ تھا تو عمر نے قرآن کو *کتاب* کہا کیونکہ جو چیز جمع نہ ہو منتشر ہو وہ *کتاب* نہیں ہوتی۔
شیعہ سید کرار : میں نے اس جو مفہوم لیا وہ لکھا جس کی آپ سے تصدیق بھی کرائی۔
سب سے پہلے یہ کام کریں کہ میرے اس میسج کو ٹیگ کردیں جہاں میں نے کہا ہو۔
ممتاز قریشی: یہ پڑھیں
حضرت عمر فاروقؓ کا حسبنا کتاب اللہ کہنا بھی اس لئے تھا کہ دور نبوی میں سیدنا علی نے قرآن جمع کر کے امت میں بانٹ دیاتھا۔
شیعہ سید کرار : ۔ کیوں پڑھوں؟؟ یہ میرا میسج ہے؟؟
ممتاز قریشی: بقول آپ کے سیدنا علی نے دور نبوی میں قرآن نہ صرف کتابی شکل میں جمع کیا بلکہ صحابہ تک بھی پہنچا دیا، اسی لئے تو حضرت عمر فاروقؓ نے حسبنا کتاب اللہ کہا۔
شیعہ سید کرار : میرا میسج ٹیگ کردیں
ممتاز قریشی: میں سمجھا یہ آپ کا میسیج ہے۔ آپ اس مؤقف سے اختلاف رکھتے ہیں؟
شیعہ سید کرار : کیا یہ بحث ہمارے موضوع میں شامل ہے؟
ممتاز قریشی: جی بالکل وقت کا تعین ضروری ہے۔
چلیں وضاحت کردیں سیدنا علی نے جو قرآن جمع کیا وہ کب جمع کیا؟
شیعہ سید کرار : کتنی بار وضاحت کروں ؟
ممتاز قریشی: آپ نے کب بتایا کہ فلاں موقعہ پر سیدنا علی نے قرآن مکمل جمع کیا؟ ٹیگ کردیں۔
شیعہ سید کرار : یہ وضاحت آیات کے ذیل میں، میں نے کی تھی
بہتر ہے اب آگے چلیں کتابت قرآن مجید پر۔
یعنی قرآن مجید اور اس کی تفسیر کو کتابی صورت دینا رسول اللہ کی موجودگی میں ہی ہونا ہے کیوں کہ یہ کام اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ کی موجودگی میں ہی کروانا تھا یوں کہ قرآن مجید نازل قلب رسول پر ہوا ہے۔ان کی غیر موجودگی میں قرآن مجید اور اس کی تفسیر کو کتابی صورت دینا ممکن نہیں
ممتاز قریشی: اس کا جواب بھی یہ دیا تھا۔
دلیل دیں کہ نبی کریم نے قرآن بمعہ تفسیر کتابی شکل میں لکھوایا تھا اور وہ فریضہ سیدنا علی نے سر انجام دیا تھا۔
گھوم پھر کر بات اسی نکتہ پر آئے گی جس پر آپ کوئی دلیل نہیں دے رہے۔
شیعہ سید کرار : اس پر دلیل دینا ہے مجھے اور پھر آپ نے شیعت قبول کرنا ہے ٹھیک؟
ممتاز قریشی: حکومت وقت تک نہ صرف سیدنا علی بلکہ کئی صحابہ کرام نے لکھا ہوا قرآن پہنچایا تھا۔ یہ سعادت سب کو نصیب ہوئی۔ صرف سیدنا علی کی طرف منسوب کرنے پر دلیل تو پیش کرنی ہوگی۔
شیعہ سید کرار : یہ آپ کا دعویٰ ہے لہذا یہ دلیل آپ کے ذمے ہوچکی
ممتاز قریشی: کاتب وحی صرف سیدنا علی تھے؟
آپ کو جو نکتہ ثابت کرنا ہے، اس پر آئیں۔
آپ ڈھکے چھپے انداز سے تسلیم کرچکے ہیں کہ صحابہ کرام نے یہ فریضہ سرانجام دیا اور امت تک کتابی شکل میں قرآن کریم پہنچایا۔
جامع قرآن کے سلسلے میں پوری کمیٹی بنائی گئی تھی اور آپ اپنی دنیا میں مست کہہ رہے ہیں آج شیعوں والا قرآن ہے!!
دلیل دیں کہ صرف سیدنا علی نے قرآن جمع کیا، کتابی شکل میں محفوظ کیا، امت تک پہنچایا۔
شیعہ سید کرار : اس پر دلیل دینا ہے مجھے اور پھر آپ نے شیعت قبول کرنا ہے ٹھیک؟
ممتاز قریشی: قرآن کریم کے متعلق جھوٹ بولتے وقت ایمان نہیں ڈگمگایا؟؟
جی بالکل ایک نکتہ یہ ہے۔
.1 دلیل دیں کہ نبی کریم نے قرآن بمعہ تفسیر کتابی شکل میں لکھوایا تھا اور وہ فریضہ سیدنا علی نے سر انجام دیا تھا۔
. 2تفسیر والا قرآن سیدنا علی نے نہیں دیا۔
لیکن جو اصل قرآن ہے وہ کب اور کس کو دیا تاکہ سمجھ آسکے کہ آج ہمارے پاس وہی قرآن ہے۔
آج والے قرآن کے جامعین صحابہ کرام ہیں۔ سیدنا علی سے بھی مدد لی گئی۔ آپ صرف سیدنا علی کی طرف منسوب کر رہے ہیں،بلکہ یہ تک کہہ دیا کہ سنیوں والا قرآن ہے ہی نہیں!!
غضب خدا کا۔۔ سنیوں کا قرآن کوئی دوسری کتاب تھی جو بعد میں غائب ہوگئی!!!

پھر آپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ حکومت وقت نے اشاعت کی!! حکومت وقت کون؟؟ صحابہ کرام لکھتے ہوئے موت آ رہی ہے!؟؟؟

صفحہ 9 از 13