آئیے مل کر کریں ہم تذکرہ فاروق کا
خرم فاروق ضیاءآئیے مل کر کریں ہم تذکرہ فاروق کا
عدل کے پیکر، مراد مصطفی فاروق کا
ہوگیا قرآن نازل آپ کی تائید میں
خود خدائے پاک ہے نغمہ سرا فاروق کا
بادشاہت قیصر و کسریٰ کی مٹی میں ملی
کافروں پر آج تک ہے دبدبہ فاروق کا
بعد میرے گر نبی ہوتا تو وہ ہوتا عمر
ہے عیاں قولِ نبی سے مرتبہ فاروق کا
آپ جب گزریں کہیں سے تو وہاں شیطان بھی
چھوڑ دیتا ہے ہمیشہ راستہ فاروق کا