شیعہ کے ساتھ نکاح کا حکم
شیعہ کے ساتھ نکاح کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: ایک عورت شیعہ ہے وہ سنی ہونا چاہتی ہے۔ کیا سابقہ نکاح باقی رہے گا یا کہ نہیں؟ جب کہ عورت سنی کے پاس آئے۔ اس وقت نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ کیا مدت بھی ہے؟ یا بصورت دیگر عورت کے متولی دعویٰ کرکے حکومت کے ذریعہ عورت کو لے جائیں، کیا سنی کا نکاح باقی رہے گا یا نہیں؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر اس عورت کا خاوند شیعہ ہے اور اس کے عقائد کفریہ ہیں تو نکاح باقی نہیں رہے گا اور اگر اس کا خاوند غالی شیعہ نہیں ہے اور عقائد کفریہ نہیں ہیں تو نکاح باقی ہیں۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:4:صفحہ:588)