Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ رسومات ادا کرنے والے کے ساتھ سنی العقیدہ لڑکی کا رشتہ صحیح نہیں ہے


شیعہ رسومات ادا کرنے والے کے ساتھ سنی العقیدہ لڑکی کا رشتہ صحیح نہیں ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: کچھ لوگ آپس میں رشتہ دار ہیں، جن میں بعض کا تعلق اہلِ سنت والجماعت سے ہے اور بعض کا تعلق اہلِ تشیع سے لڑکا شیعہ ہے اور لڑکی سنی ہے ان کا نکاح آپس میں ہو سکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ لڑکے والوں کا حلفیہ بیان ہے جو کہ شیعہ ہے کہ ہم اصحاب رسولﷺ کو سب و شتم نہیں کرتے اور نہ دل میں اصحاب نبیﷺ کو برا سمجھتے ہیں۔ ہم لوگ صرف تعزیہ بناتے ہیں، مجلس سنتے ہیں اور دیگر شیعی رسوم ادا کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے بارے میں جو کہ شیعہ لوگوں کے سارے رسوم ادا کرتے ہوں مگر اصحابؓ کو برا بھلا نہ کہتے ہو کیا عقیدۃ شیعہ ہیں یا نہیں؟ نیز ایسے آدمی کے ساتھ سنی العقیدہ لڑکی کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ کہ اوپر بہتان اور ان کو غلط کہنے میں شامل نہیں ہے؟

جواب: جو شخص تعزیہ نکالتا ہو مجلس سنتا ہو اور دیگر شیعی رسوم ادا کرتا ہو ایسا شخص فاسق و فاجر ہے۔ اس کے ساتھ سنی العقیدہ لڑکی کا نکاح نہ کیا جائے۔ 

(فتاویٰ مفتی محمودؒ:جلد:4:صفحہ:591)