سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی وفات، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ…

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی وفات، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور روایات میں آگ کا انگارہ کے الفاظ (پارٹ2)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

صفحہ 3 از 3

چوتھا حوالہ: امام ابن ملقن رحمۃاللہ نے اپنی کتاب البدر المنیر میں لکھا بقیہ بن ولید مدلس ہے اور تدلیس تسویہ کرتا ہے

(البدر المنیر المجلد الخامس: صفحہ 102)

پانچواں حوالہ: امام ابن قطان الفاصی رحمۃاللہ انہوں نے بھی کہا بقیہ بن ولید مدلس ہے اور تدلیس تسویہ کرتا ہے یہ بات حافظ ابن حجر نے التلخیص الحبیر میں ذکر کی۔

(تلخیص الحبیر الجز: الثالث صفحہ: 309)

چھٹا حوالہ: حافظ ابن حجر رحمۃاللہ نے اپنی کتاب اتحاف المھرة میں لکھا کہ بقیہ بن ولید مدلس ہے اور تدلیس تسویہ کرتا ہے

(اتحاف المھرة جز الثالث عشر: صفحہ 234)

ساتواں حوالہ: حافظ علائی رحمۃاللہ نے اپنی کتاب جامع التحصیل میں یہ بات لکھی بقیہ بن ولید مدلس ہے اور تدلیس تسویہ کرتا ہے۔

(جامع التحصیل: صفحہ 105)

آٹھواں حوالہ: امام زرکشی رحمۃاللہ نے اپنی کتاب النکت علی المقدمة ابن صلاح میں لکھا بقیہ بن ولید مدلس ہے اور تدلیس تسویہ کرتا ہے۔

(النکت علی المقدمة ابن صلاح الجز الثانی: صفحہ: 106)

 نواں حوالہ: حافظ ابن عراقی رحمۃاللہ نے اپنی کتاب المدلسین میں لکھا بقیہ بن ولید مدلس ہے اور تدلیس تسویہ کرتا ہے۔

(المدلسین صفحہ: 37)

دسواں حوالہ: علامہ السبط العجمی اپنی کتاب التبیین الاسماء المدلیسن یہ بات لکھی بقیہ بن ولید مدلس ہے اور تدلیس تسویہ کرتا ہے۔

(التبیین الاسماء المدلیسن: صفحہ 16)

غور فرمائیں! کیا یہ سب محدثین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا جھوٹا دفاع کرتے رہے؟؟


صفحہ 3 از 3