امام مسجد کا شیعہ کا نکاح پڑھانا
سوال: زید کا نکاح مولوی صاحب نے پڑھایا جو کہ اہلِ سنت والجماعت تھے خیر لوگوں نے کہا ہے کہ آپ نے لڑکی کا نکاح شیعہ لڑکے کے ساتھ کیا ہے حالانکہ وہ شیعہ نہ تھا بعد میں لوگوں نے تصدیق بھی کی اہلِ محلہ نے تنگ کرکے مولوی صاحب کو ایک سو روپیہ جرمانہ کیا۔ مولوی صاحب نے تنگ ہو کر ایک سو روپیہ دے دیا آیا مولوی صاحب سے جرمانہ وصول کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب: اگر مولوی صاحب نے باوجود علم کے یہ نکاح پڑھایا ہے تو اس پر توبہ و استغفار لازم ہے اس سے مالی جرمانہ وصول کرنا جائز نہیں۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 4 صفحہ، 592)